02:33 pm
،ٹماٹر کے بعد ادرک اور لہسن کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی برداشت کا امتحان لے رہا ہے

،ٹماٹر کے بعد ادرک اور لہسن کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی برداشت کا امتحان لے رہا ہے

02:33 pm

تمام حکومتی دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے،جواد احمد ،ٹماٹر کے بعد ادرک اور لہسن کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی برداشت کا امتحان لے رہا ہے لاہور(پ ر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ تمام حکومتی دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں ،عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی آلودگی میں پاکستان کا شمار کیا جانا ماضی اور حال کی حکومتوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ٹماٹر کے بعد ادرک اور لہسن کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی برداشت کا امتحان لے رہا ہے ،پاکستان کا شما ر تو زرعی ملکوں میں کیا جاتا ہے جہاں پر لوگوں کی بڑی تعداد اس شعبہ سے منسلک ہے مگر عوام تک سبزیوں کی ارزاں قیمت پر رسائی اب خواب بنتا جارہاہے ،تحریک انصاف کے ناکام دور حکومت میں مہنگائی اور بیروزگاری کا عفریت وباء کی صورت اختیار کرتا جارہاہے ،برابری پارٹی پاکستان اس حوالے سے اپنی آواز حکومتی حلقوں تک پہنچانا اپنا نصب العین سمجھتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر عوام کو اس حوالے سے ریلیف فراہم کیا جائے۔

تازہ ترین خبریں