02:34 pm
مقبوضہ کشمیر میں 106روز سے جاری بدترین کرفیو اس صدی کا سب سے بڑا المیہ ہے

مقبوضہ کشمیر میں 106روز سے جاری بدترین کرفیو اس صدی کا سب سے بڑا المیہ ہے

02:34 pm

مودی انسانیت کا قاتل ہے، دیوان غلام محی الدین مقبوضہ کشمیر میں 106روز سے جاری بدترین کرفیو اس صدی کا سب سے بڑا المیہ ہے لاہور (پ ر ) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و ممبر کشمیر قانون سازاسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 106روز سے جاری بدترین کرفیو اس صدی کا سب سے بڑا المیہ ہے ،مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے، کشمیریوں کو خوراک، ادویات اور ضروریات زندگی سے محروم کر کے بھارتی وحشت آشکار ہو چکی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سسک سسک کر مر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم کے باعث جنت نظیر وادی جہنم بن چکی ہے۔ عالمی برادری معاملے کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے صورتحال کا نوٹس لے، بھارتی ظلم اور جبر کی دنیا کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی۔ مسلمانوں کو عبادت سے روکنے کیلئے مساجد کو تالے لگانا بھارت کے سیکولر ریاست ہونے کے دعوے کی نفی ہے۔ بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر اور دیگر ریاستوں میں مسلمانوں کے ساتھ رویہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت تنگ نظر انتہا پسند ریاست میں تبدیل ہو چکا ہے اور ہندوئوں کی انتہاپسندی کی وجہ سے بھارت میں اقلیتوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔ بھارت جان لے، مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے سے تنازعہ کشمیر دنیا کی نظروں سے اوجھل نہیں ہو سکتا۔ کیا ظلم و جبر سے پھول کھلیں گے یا تشدد جنم لے گا؟ ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے، ظلم اور زیادتیوں کا رد عمل خوفناک ہو سکتا ہے۔ عمران خان کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی فورمز پر اجاگر ہو ا جبکہ دھرنے کی وجہ سے کشمیر کاز کو بہت نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں، ہمارے اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے۔ دیوان

تازہ ترین خبریں