10:09 am
حکومت ضمنی انتخابات میں مصروف،متاثرین زلزلہ  دربدر ہو گئے، فیض حمید

حکومت ضمنی انتخابات میں مصروف،متاثرین زلزلہ دربدر ہو گئے، فیض حمید

10:09 am

ہمراہ دو سنگل حکومت ضمنی انتخابات میں مصروف،متاثرین زلزلہ دربدر ہو گئے، فیض حمید وزیراعظم اور وزراء نے کھڑی شریف کی عوام کو تنہا چھوڑ دیا ،ر ہنماء مسلم کانفرنس کھڑی شریف (انٹرویو زاہد شاہ ) حکومت اس وقت میرپور میں ضمنی الیکشن میں مصروف عمل ہے ۔ وزیراعظم راجہ فاروق حید ر، اور وزراء نے علاقہ کھڑی شریف کی عوام کو اکیلے چھوڑ دیا ہے متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ زلزلہ کو 2ماہ ہوگئے مگر نہ جانے کیوں حکومت اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس کے ر ہنما امیدوار اسمبلی حلقہ 4کھڑی شریف چوہدری فیض حمید فیضی نے اوصاف فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کھڑی شریف کا پورا علاقہ زلزلہ میں شدید متاثر ہوا ، لوگوں کے مکانات گر گئے ۔ گھروں کی چار دیواریاں سلامت نہیں ، اس وقت بھی لوگ خمیوں میں رہ رہے ہیں ۔ مگر حکومت نے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ تعلیمی اداروں میں متاثر ہ کمرہ جات اور چاردیواری مرمت نہیں کی گئی ، افضل پور کے مقام پر نہر اپر جہلم کا پل جو زلزلہ میں بالکل ٹوٹ گیا ۔ وہاں پل تعمیر نہیں کیا گیا ۔ حالانکہ افضل پور کا پل اس وقت بہت ضروری ہے کیونکہ وہاں گورنمنٹ ایجوکیشن کالج ، گورنمنٹ گرلز کالج ، پاکستان پوسٹ آفس ، دفاتر لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر تعلیمی ادارے ہیں جہاں ہزاروں طلباء طالبات آتے جاتے ہیں ۔ سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اتنی گرد وغبار ہے کے لوگ طر ح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہور ہے ہیں ۔ فیض حمید

تازہ ترین خبریں