11:10 am
 بلاول بھٹو زرداری 30نومبر کو جدوجہد کا اعلان کرینگے، طاہر سعید

بلاول بھٹو زرداری 30نومبر کو جدوجہد کا اعلان کرینگے، طاہر سعید

11:10 am

بلاول بھٹو زرداری 30نومبر کو جدوجہد کا اعلان کرینگے، طاہر سعید چیئرمین پیپلز پارٹی اپنے خطاب میں دوٹوک قومی پالیسی کا اعلان کرینگے مظفرآباد(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ چار کھاوڑہ کے نوجوان رہنماء طاہر سعید خان نے کہا ہے کہ 30نومبر کو آزاد کشمیر سے پیپلز پارٹی کے 52یوم تاسیس کے موقع پر قائد پاکستان چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک فلسفہ جدوجہد کا اعلان کرینگے ۔ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر کشمیر کے بھٹو چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں فخر ایشیاء شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے مسلم امہ کی پہلی وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے فرزند ارجمند کا جلوسوں اور قافلوں کی صورت میں یونیورسٹی کالج گرائونڈ کے جلسہ عام میں کر کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شایان شان استقبال کریں گے جہاں وہ اپنے خطاب میں ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے دوٹوک قومی پالیسی کا اعلان کر کے دنیا بھر کے ایوانوں میں وکالت کا تسلسل آگے بڑھائیں گے ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی کشمیر پالیسی پوری پاکستانی کشمیری قوم کا یک نکاتی ایجنڈا بن چکی ہے ، اب بھارتی وزیراعظم سے نریندرا مودی کے غاصبانہ قبضے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے تقسیم کشمیر کی سازش میں ملوث ہونے کو بے نقاب کرنے کے لئے قومی ریفرنڈم ہوگا ، حریت کانفرنس سمیت آزاد کشمیر کے باشعور غیرت مند عوام نوجوان نسل وسیع تر قومی مفاد کی خاطر بلاول بھٹو زرداری کے جلسے میں شرکت کر کے بھارتی عزائم ناکام اور کشمیر فروشی پر خاموشی اختیار کرنے والوں پر عدم اعتماد کر کے ایک نئی تاریخ کا آغاز کریں ۔

تازہ ترین خبریں