04:10 pm
  آزادکشمیر میں جلد تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی،الیاس بیگ

آزادکشمیر میں جلد تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی،الیاس بیگ میرپور کی غیور عوام بیرسٹر سلطان کو ووٹ دے کر اسمبلی میں پہنچا ئے گی مظفرآباد(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء سابق ایڈمنسٹریٹر نیلم سردار الیاس بیگ نے کہاہے کہ آج میر پورکے ضمنی میں قائد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔میرپور کے عوام بیرسٹرسلطان کو ووٹ دے کر اسمبلی میں پہنچائینگے ۔آزادکشمیر میں بہت جلد تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی۔ نیلم میں بارش و برفباری سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ حکومت فوری طور پر ہنگامی اقدامات اٹھائے ۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے مزید کہاکہ پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت عمران خان کی قیادت میں کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے ۔ معیشت بہتر ہورہی ہے ۔ پاکستان کے بعد بہت جلد آزادکشمیر میں بھی تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی ۔ بیرسٹرسلطان کی یہ کامیابی مثبت تبدیلی کی راہ ہموار کرے گی۔ تحریک انصاف کشمیریوں کو ان کے حقوق دلائے گی۔اہل نیلم کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی قربانیا ں رنگ لائینگی اور کشمیر بھارتی تسلط سے آزادہوگا۔ مسئلہ کشمیر عمران خان اور بیرسٹرسلطان کی قیادت میں حل ہوگا۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر سے کرفیواٹھانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے ۔انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے عوام کی اکثریت تحریک انصاف کیساتھ ہیں ۔ تبدیلی بہت جلد آنیوالی ہے ۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب حکومت نے نرسوں کا ماہانہ وظیفہ 11ہزار روپے بڑھا دیا

جس پر اس کا حصہ20.5 ملین ڈالر بنتا تھا، جبکہ باقی رقم پاکستان کا حق ہے

 تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

براڈ شیٹ کے سربراہ نے کچھ حیران کردینے والےانکشاف کر ڈالے

 جنھوںنے نیب کو فراڈ ڈھونڈنےکاکہا تھا۔ نیب نے ان سے ہی فراڈ کردیا،کاوے موسوی

سانحہ ساہیوال میں پر برطرف آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر آئی جی بلوچستان تعینات 

آج ریڈ زون میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا اور میرا جگر عمر کوٹ میںجشن اور خوشیاں منا رہا تھا ۔  شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا ویکسین کے متعلق کابینہ کمیٹی کی بریفنگ 

پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سےالیکشن لڑا، فضل الرحمان

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ قائدین یادداشت جمع کرانا بھول گئے 

 عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا دولت کی حرص میں پکڑا گیا ہے ۔ روبینہ خالد 

 یہ حکومت نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔بلاول بھٹو 

راولپنڈی میں سندھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا ٹرائل کرکے تلخ یادوں کوکریدا نہ جائے۔ شازیہ مری 