12:00 pm
 میجر وجاہت شہید  کرکٹ ٹورنامنٹ بیٹری گلی کی ٹیم نے جیت لیا

میجر وجاہت شہید کرکٹ ٹورنامنٹ بیٹری گلی کی ٹیم نے جیت لیا

12:00 pm

میجر وجاہت شہید کرکٹ ٹورنامنٹ بیٹری گلی کی ٹیم نے جیت لیا عباسپور (نامہ نگار ) سلطان اسٹیڈیم پوٹھہ میں پاکستان آرمی یونٹ 19 سندھ کے زیراہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ ٹی بال میجر وجاہت شہید کے نام سے بمقام پوٹھہ کے مقام پر کھیلا گیا۔جس میں ٹوٹل 14 ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ تین دن جاری رہا ،فائنل ٹورنا منٹ بیٹری گلی کی ٹیم نے جیتا اس موقع پر ٹیم میں جیتنے والوں کونقدی انعام اورٹرافی سے نوازاگیا عوام علاقہ عباسپو ر کے معززین حافظ ارشدمحمود،پروفیسر محمدجاوید ،پروفیسرمحمد آصف ،سید عبدالوحیدشیرازی ،حافظ عقیل مہناس ،ابراراسلم سمیت دیگر عوام علاقہ عباسپور نے کمانڈنگ آفیسر سردارعبدل علی ،میجر فہد چانڈیو،میجرعرفان خان اورکیپٹن فیضان کاشکریہ اداکیاکہ عباسپور میں پہلی بارآرمی کے ذریعے کھیلوں کاآغازہواجس پرہم ان کاشکریہ اداکرتے ہیں اس ٹورنارئمنٹ کاانعقاداورثبوت عباسپور میجر وجاہت کے نام سے منسوب کرنے پر بھی ان کاشکریہ اداکرتے ہیں ۔