12:08 pm
 پی پی اور ن لیگ کاگٹھ جوڑ ناکامی سے دوچارہوگا،اسحاق طاہر

پی پی اور ن لیگ کاگٹھ جوڑ ناکامی سے دوچارہوگا،اسحاق طاہر

12:08 pm

پی پی اور ن لیگ کاگٹھ جوڑ ناکامی سے دوچارہوگا،اسحاق طاہر آزادکشمیر کی سیاست میں بیرسٹرسلطان محمودکا کوئی بھی ثانی نہیں ہٹیاں بالا(بیوروپورٹ )پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے سابق مرکزی نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی حلقہ 5‘ چوہدری اسحاق طاہرایڈووکیٹ نے کہاکہ آج قائدکشمیر ‘سابق وزیراعظم بیرسٹرسلطان محمود چوہدری بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ۔حلقہ تین میر پور کے عوام نے فیصلہ تحریک انصا ف کے صدر کے حق میں دیدیا ہے۔ پاکستان کی طرح مفاد پرست آزادکشمیر میں بھی اکٹھے ہو چکے ہیں ۔جس طرح ان مفاد پرستوں کو پاکستان میں ناکامی ہوئی ہے اسی طرح میر پور کے ضمنی الیکشن میں پی پی اور ن لیگ کے گٹھ جوڑ بری طرح ناکامی سے دوچارہوگا۔ گزشتہ روزکارکنان اور عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کی سیاست میں بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کا کوئی ثانی نہیں ہے  بیرسٹرسلطان اقتدار میں ہوں یاایوان سے باہرہوں انہوں نے ہمیشہ ہی عوامی حقوق کی جنگ لڑی ہے ۔ عالمی فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ جس اندازسے بیرسٹر نے لڑا ہے وہ تاریخ کاحصہ ہے ۔ 2016ء کے الیکشن میں دھاندلی کے ذریعے ن لیگ کو آزادکشمیر کے عوام پر مسلط کیا گیا۔جب پی ٹی آئی اقتدار میں آئے گی تو حلقہ 5 کے عوام سے ہونیوالی ناانصافیوں کا بھی ازالہ کرینگے ۔ عوام کے حقوق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔سردیاں شروع ہو گئی ہیں کئی ایک سکولوں کی عمارات نہ ہونے کے باعث بچے کھلے آسمان تلے سخت سردی میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ حکومت فوری طور پر سکولوں کی عمارتیں تعمیر کرکے قوم کے نونہالوں کو چھت فراہم کرے ۔ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کے قیام کے فوری بعد ملکی معیشت درست کرنے کیلئے بولڈ اقدامات اٹھائے ہیں۔ کرپٹ عناصر کو ان کے اقدامات ہضم نہیں ہورہے ہیں۔ ملکی قرضے اتررہے ہیں۔ معیشت درست سمت جارہی ہے ۔