05:14 pm
رٹھوعہ ہریام پل کی عدم تکمیل کیخلاف احتجاج کریں گے،سائیں ذوالفقار

رٹھوعہ ہریام پل کی عدم تکمیل کیخلاف احتجاج کریں گے،سائیں ذوالفقار

05:14 pm

رٹھوعہ ہریام پل کی عدم تکمیل کیخلاف احتجاج کریں گے،سائیں ذوالفقار پل کا صرف 165میٹر حصہ مکمل نہ ہونے کے باعث عوام کو32کلو میٹر سفر کرنا پڑتا ہے اسلام گڑھ(نمائندہ اوصاف)رٹھوعہ ہریام پل کی عدم تکمیل کے خلاف عوام میں شدید غم وغصہ جنم لینے لگا۔پل کا صرف 165میٹر حصہ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے عوام 32کلو میٹر کا طویل سفر طے کرنے پر مجبور ہو گئے منصوبہ کو 2014میں مکمل ہونا تھا لیکن پل پر کام کرنے والی کمپنی کام ادھورا چھوڑ کر فرار ہو گئی۔سابق امیدوار اسمبلی و مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سائیں ذوالفقار علی نے پل کی عدم تکمیل کے خلا ف احتجاج کو فیصلہ کر لیا۔عملی جامہ پہنانے کے لیے مشاورت شروع کر دی۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رٹھوعہ ہریام پل میرپور کے لوگوں کا خواب ہے اس کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچا کر میرپور کے لوگوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے فوری طور پر اگر پل پر کام شروع نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔ رٹھوعہ ہریام پل کے نامکمل منصوبے نے عوام میں بے چینی پیدا کر رکھی ہے لیکن حکومت اور عوامی نمائندئے مکمل بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں پل کے دونوں اطراف دو دو کلو میٹر کی اپروچ روڈز اور پل کا تین کلو میٹر کا حصہ مکمل ہو چکا ہے نہر پر 165میٹر کا حصہ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو 32کلو میٹر کا طویل سفر طے کر کے میرپور پہنچنا پڑتا ہے اس حوالے سے عوام علاقہ میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے ،میرپور کے لوگوں نے پاکستان کی معاشی خوشحالی کے لیے اپنے اباء واجداد کی قبروں کو پانی کی نذر کیا ہے لیکن اس کے بدلے میں ان سے ناروا سلوک کیا جارہا ہے رٹھوعہ ہریام پل کو مکمل نہ کرنا یہاں کے لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے پل کے منصوبہ کی عدم تکمیل کے خلاف عوامی مشاورت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے حکومت آزاد کشمیر اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس منصوبہ کو مکمل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر شدید احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس کی ساری ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔ سائیں ذوالفقار

تازہ ترین خبریں

تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر فائرنگ سے جانی نقصان

تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر فائرنگ سے جانی نقصان

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی