12:55 pm
   تاجرسرکاری ریٹ لسٹ  کے مطابق اشیاء فروحت کریں،خلاف ورزی پر د کانیں سیل کر دیں گے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ  مظفرآباد

تاجرسرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروحت کریں،خلاف ورزی پر د کانیں سیل کر دیں گے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مظفرآباد

12:55 pm

عوام کے مسائل کاحل اولین ترجحایات میں شامل،عوام کی شکایات پر ہر صورت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ڈیوٹی پرغیر حاضرچھ بلدیہ ملازمین کو معطل کر دیا ہے،صفائی کے معاملے میں کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، اعظم رسول مظفرآباد( سٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول نے کہا کہ صفائی کے معاملے میں کوئی رعایت نہیں کی جائے گی عوام کی شکایات پر ہر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے گزشتہ روز شہر میں مختلف مارکیٹوں اور کوڑاکرکٹ پوائنٹ کا اچانک معائنہ کیا ڈیوٹی پر غیر حاضرچھ بلدیہ ملازمین کو معطل کر دیا اس موقع پر چیف آفسیر بلدیہ سردار شبیر عباسی،مجسٹریٹ بلدیہ محمد عمران خان،ایس ڈی او جمیل احمد راٹھور،شعبہ صفائی کے انچارج بدر میر اور بلد یہ پولیس کے ہمراہ شہر میں گراں فراشوں کے خلاف کارروائی کی اور وراننگ دی ،شہریوں کے مسائل سے بخوبی آ گاہ ہوں عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجحایات میں شامل ہے مسائل آستہ آستہ عوامی تعاون سے حل کیا جارہے ہیں ،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان،وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کی ہدایت پر شہریوں کے مسائل کے حل کے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں ،صفائی ستھرائی کے ساتھ گراں فرانفروشی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہیں سرکاری ریٹ لسٹ بدوں اشیاء فروحت کرنے والوں کی د کانوں کو سیل کر دیا جائے گا ،عوام بلدیہ میں شکایت سیل میں تحریری درخواست دے تاکہ کارروائی عمل میں لائی جاسکے ،بلدیہ ملازمین کے خلاف کو ئی بھی شکایت ہو توتحریری درخواست دیں۔ اعظم رسول

تازہ ترین خبریں