05:56 pm
ٹرائوٹ فش کی افزائش کیلئےجاندار اقدامات اٹھائے جائیں،ناصر ڈار

ٹرائوٹ فش کی افزائش کیلئےجاندار اقدامات اٹھائے جائیں،ناصر ڈار

05:56 pm

ٹرائوٹ فش کی افزائش کیلئےجاندار اقدامات اٹھائے جائیں،ناصر ڈار نیلم جہلم اور پترینڈ ہائیڈرل پراجیکٹ کے ڈیموں سے استفادہ کیا جائے، وزیرفشریز مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) آزادکشمیر کے وزیر وائلڈ لائف وفشریز ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے اندر فشریز کے شعبہ کی ترقی کے لیے وسیع مواقع اور وسائل موجود ہیں ان دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کر کے ریاست کی آمدن میں معقول اضافہ کیا جاسکتا ہے۔منگلا ڈیم سے مچھلی کی پیدا وار حکومت کو سالانہ معقول ریونیو مل رہا ہے۔منگلا ڈیم کی طرز پر نیلم جہلم اور پترینڈ ہائیڈرل پراجیکٹ کے ڈیموں سے بھی استفادہ کیا جائے۔آزادکشمیر کے اندر ٹرائوٹ فش کی افزائش کے لیے مزید جاندار اقدامات اٹھائے جائیں۔مچھلی کے غیر قانونی شکار کو روکنے کے لیے محکمہ موثر اقدامات اٹھائے اور ردریائوں میں مچھلی کی افزائش اور مچھلی کے تحفظ کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے۔شکار کے ایسے طریقوں پر پابندی عائد کی جائے جس سے مچھلی کی افزائش نسل متاثر ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ کی طرف سے دی گئی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیکرٹری جنگلات وفشریز سید ظہورالحسن گیلانی اور وزیر حکومت کو فشریز پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ناصر ڈار نے کہا کہ پترینڈ پراجیکٹ کے ڈیم سے مچھلی کی افزائش وپیداوار پر 50فیصد حصہ آزادکشمیر کا ہے اس حوالے سے متعلقہ اداروں سے بات چیت کی جائے۔نوسیری ڈیم میں مچھلی کی کمرشل بنیادوں پر افزائش کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ اس ڈیم سے استفادہ کر کے قومی آمدن میں اضافہ کیا جاسکے۔ناصر حسین ڈار نے محکمہ پر زور دیا کہ وہ فشریز کے شعبہ کی ترقی کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کریں اور مقامی سطح پر مچھلی کی پیداوارکے لیے اقدامات اٹھائیں۔مقامی سطح پر جدید طریقہ کار اختیار کرکے نہ صرف مچھلی کی پیدوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے بہترین مواقع بھی پیدا کیے جاسکتے ہیں۔نجی سطح پر فش فارمز کے قیام کے لیے زمینداروں سے تعاون کیا جائے۔ حکومت فشریز کے شعبہ کی ترقی کی خواہاں ہے اور اس شعبہ کی ترقی کے لیے تمام تر وسائل مہیا کرے گی۔ ناصر ڈار

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے