05:57 pm
باغ  کے میڈیکل سٹورز  پر چیک اینڈ بیلنس کردیا گیا ہے،سعید انقلابی

باغ کے میڈیکل سٹورز پر چیک اینڈ بیلنس کردیا گیا ہے،سعید انقلابی

05:57 pm

باغ کے میڈیکل سٹورز پر چیک اینڈ بیلنس کردیا گیا ہے،سعید انقلابی 2 سالوں میں352 ادویات کے نمونے سو فیصد درست ثابت ہوئے،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل باغ(نمائندہ خصوصی)ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل باغ راجہ سعید انقلابی نے کہا ہے کہ باغ میں کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن باغ میں اس وقت ادویات کی خریدوفروخت کے حوالے سے انٹرنیشنل رولز کے مطابق کام کیا جا رہا ہے جو محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹر سردار وسیم کی دن رات کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اس وجہ سے آج سردار وسیم محکمہ صحت کے ڈرگ کنٹرولر کے عہدے پر ترقیاب ہو چکے ہیں انہوں نے باغ میں2 سالوں سے352 ادویات کے نمونے مختلف سٹورز اور ڈسٹری بیوٹر سے حاصل کرنے کے بعد لیبارٹری سے چیک کروائے جس کو سو فیصد تمام نمونے درست قرار دئیے گئے اس کے باوجود کیمسٹ کے تحفظات ہیں کہ ان کے خلاف غلط پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے جو سراسر غلط ہے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ اپنے بساط کے مطابق باغ کے عوام کو معیاری ادویات پہنچانے میں بھرپور کوشش کر رہا ہے جو قابل ستائش ہے انہوں نے کہا ہماری حکومت نے آتے ہی تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی مریضوں کے لیے ہرقسم کی ادویات کو فری قرار دیا ہے جو ایک بڑا کارنامہ ہے اور غریب عوام کے لیے بڑی سہولت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن اور محکمہ صحت باغ اور تمام ادویات کے ڈسٹری بیوٹر کے مشترکہ اجلاس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محسن گردیزی نے کی تقریب سے محکمہ صحت کے ڈرگ کنٹرولر سردار وسیم خان،صدر کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ باغ طلعت شاہین کھوکھر،جنرل سیکرٹری نعیم گیلانی،محمد عامر اور دیگر نے خطاب کیا ڈاکٹر محسن گردیزی نے اپنے خطاب میں کہا کہ باغ کے لوگوں کو معیاری ادویات کی فراہمی کے لیے چیک کرنا ہماری زمہ داری ہے اس کے لیے ڈرگ کنٹرولر سردار وسیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تقریب خطاب کرتے ہوئے ڈرگ کنٹرولر سردار وسیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے بین الاقوامی معیار کے مطابق باغ کے تمام میڈیکل سٹورز کو بنوا کر لوگوں اس کے اندر ٹمپریچر چاٹ بھی لگوادیا ہے تاکہ روز کی بنیاد پر ٹمپریچر کو چیک کیا جا سکے اور اس وقت باغ میں کوئی بھی ادویات کو جعلی نہیں کہا جا سکتا اور نہ ہی دو نمبر ہو سکتی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ضلع باغ کے صدر طلعت شاہین کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے محمہ صحت کی ہدایت کے عین مطابق باغ کے تمام میڈیکل سٹورز کو بین القوامی معیار کے مطابق بنوا دئیے ہیں اور پاکستان سے بھی ادویات کو انتہائی محفوظ طریقے سے باغ لانے کا اہتمام کیا ہے جس میں میڈیسن کی تمام گاڑیوں پر اے سی لگا دئیے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی کیمسٹ تحفظات ہیں کہ ہمارے خلاف غلط پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے جو سراسر غلط ہے ڈرگ انسپکٹر نے انتہائی دیانتداری سے دن رات ایک کر کے باغ کے تمام میڈیکل سٹورز اور ادویات کی سپلائی کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز کو انٹرنیشنل معیار دے کر باغ کےعوام کو ایک معیاری ادویات سے مستفید کیا جا رہا ہے اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو ہمارے پاس آئے اس کا آزالہ کیا جائے گا بغیر تحقیق کے الزام تراشی نہیں ہونی چا ہئے۔ سعید انقلابی

تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا