10:25 am
 قلم وکتاب سے دوستی ماسٹرریاض  کانام زندہ رکھے گی، سرداریعقوب

قلم وکتاب سے دوستی ماسٹرریاض کانام زندہ رکھے گی، سرداریعقوب

10:25 am

قلم وکتاب سے دوستی ماسٹرریاض کانام زندہ رکھے گی، سرداریعقوب تعلیم کی نوک سے نکلنے والےالفاظ طاقتور ہوتے ہیں،سابق وزیراعظم کا خطاب راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی )سابق وزیراعظم آزادکشمیرحاجی سردارمحمدیعقوب خان نے بوائزمڈل سکول نورکوٹ میں ماسٹر سردار ریاض مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماسٹرریاض خان مرحوم نے قلم وکتاب سے دوستی رکھی آج اسی لئے ان کانام زندہ ہے ۔ہمیشہ لگن اورمحنت سے بچوں کوپڑھاتے تھے نورکوٹ علی سوجل قینچی کوٹ دوناسہ کے بلندوبالابرف پوش پہاڑوں میں علم کی شمع کوجلائے رکھاایک استادکامعاشرے میں ایک مثالی کردارہواکرتاہے ،تقریب سے سابق ڈ ی ای او سردار ذاکرخان،پرنسپل محمڈن کالج ہجیرہ سردارزاہدحنیف،سردراعثمان خان معروف دانشورسردارمحمدانورخان سردارمنظورحسین خان ریٹائرڈمدرس نورکوٹ،سردارشبیرخان،سرداررفاقت صغیر،سردارماسٹراعظم خان ملک کوثراقبال،ثاقب ریاض قاری مقبول راجہ سلیم کبیرخان مدرس ادارہ ہذا،سردارخالدبابر،سرداراعظم خان،مسعودحنیف،شبیریعقوب سردارشہزادخان تحصیل صدرعباسپور ٹیچرآرگنائزیشن سردارسہراب خان آفتاب رفیق ودیگرنے خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ معاشرہ تب ہی ترقی کرتاہے جب استادمحنتی اورذہین ہوماسٹرریاض کاتعلق ایک تاریخی گھرانے سے تھاان کاساراخاندان اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے میں مرحوم کی محنت بھی شامل ہے ، تعلیم کسی بھی قوم کاہتھیارہوتاہے تعلیم کی نوک سے جوالفاظ نکلتے ہیں اصل طاقت وہ ہے اس وقت ایٹم کی جنگ نہیں قلم وکتاب کی جنگ ہے یہاں کے لوگوں کوچاہیے کہ بچوں کی ذہانت اوررویے چیک کرکے ان کوترقی کی منازل طے کی ہیں پاکستان کی سلامتی اوربقاء کے لئے کشمیریوں کوآگے آناہوگامقبوضہ کشمیرکے سکول کالجزبندہیں جس سے تعلیمی حرج ہورہاہے انہوں نے زوردے کرکہاکہ دنیاکے میدانوں میں تعلیمی دوڑشروع ہے سکول کالجزدیئے تاکہ تعلیم عام ہوتعلیم کوعام کرنے کے لئے سیمینارورکشاپ ہونے چاہیے ۔سیمینارزمیں بچوں کے والدین کومدعوکیاجائے تواس سے تعلیم کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔ سرداریعقوب