10:47 am
 سردار میر اکبر  کامحکمہ جنگلات کے مرکزی دفاتر  کا  دورہ

سردار میر اکبر کامحکمہ جنگلات کے مرکزی دفاتر کا دورہ

10:47 am

سردار میر اکبر کامحکمہ جنگلات کے مرکزی دفاتر کا دورہ پرانے دفاتر کی از سرنو تعمیر اور درخت لگائے جائیں،وزیر جنگلات مظفر آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے محکمہ جنگلات کے مرکزی دفاتر بنک روڈ کا اچانک دورہ کیا۔ناظم اعلیٰ جنگلات پرنسپل سردار عارف خان ناظم اعلیٰ جنگلات علاقائی خواجہ سجاد ناظم جنگلات مظفرآباد غلام مجتبیٰ مغل پراجیکٹ ڈائریکٹر خواجہ اشفاق حیدری مہتمم جنگلات بلال احمد اعوان ،ارتضیٰ قریشی ،میرنصیر احمد اور دیگر اہلکاران نے استقبال کیا۔وزیرجنگلات نے ناظم اعلیٰ جنگلات پرنسپل سردار عارف خان کی خوش دامن کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر وزیر جنگلات نے مختلف دفاتر کا معائنہ کیا ۔معائنہ کے دوران وزیر جنگلات نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے دفاترکے اردگرد خوبصورت درخت لگائے جائیں تاکہ پتہ چلے یہ محکمہ جنگلات کے دفاتر ہیں پرانے دفاتر کی از سرنو تعمیر کے لئے مناسب منصوبہ بندی کی جائے ۔کانفرنس ہال کے احاطے میں خوبصورت پھول اور درخت لگا کر اسکی خوبصورتی کو بڑھاہیں ۔اس موقع پر وزیر جنگلات نے ناظم اعلی ٰ جنگلات پرنسپل کو ہدایت دی کہ نیشنل فاریسٹ پارک بروڑا چھتر کلاس کے افتتاح کی تیاری رکھیں اس کوکیسے عوام کے اسعتمال کے لئے موزوں بنایا جا سکتا ہے اس کے لئے منصوبہ بندی کریں اور ٹھیکداروں کے ساتھ دوبارہ مینٹنگ کریں ان سے دیے گئے اہداف مقررہ وقت میں ہر حال میں پورئے کروائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لکڑی ڈپو میں لائی جا سکے ۔ وزیر جنگلات

تازہ ترین خبریں