10:48 am
 حکومت راڑہ تا کھتیلی بانڈی روڈکا کام شروع کروائے، چوہدری عمران

حکومت راڑہ تا کھتیلی بانڈی روڈکا کام شروع کروائے، چوہدری عمران

10:48 am

حکومت راڑہ تا کھتیلی بانڈی روڈکا کام شروع کروائے، چوہدری عمران جنرل حیات کے دور میں نکالی گئی روڈ 60سالوں سے عدم توجہی کا شکار ہے مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) راڑہ تا کھتیلی بانڈی 11کلو میٹر روڈ تا حال پختہ نہ ہوسکی جنرل حیات کے دور میں نکالی گئی روڈ 60سالوں سے حکمرانوں کی بے حسی کاشکار چوہدری لطیف اکبر اور راجہ عبدالقیوم خان نے انتقامی کاروائیوں کی وجہ سے کوئی توجہ نہ دی جبکہ کچھ ماہ قبل راجہ قیوم کے فرزند نے گائوں کھتیلی جا کر جلسہ کیا اور عوام کو یقینی دہانی بھی کاروائی مگر صرف چند بیوپاریوں کو خوش کرنے کے لیے مظہر مجید نامی شخص نے گائوں کھتیلی اور اس سے ملحقہ علاقوں کو ملانے والی سڑک کا جھوٹا وعدہ کیااور عملاً کوئی کام نہ کروا سکا گزشتہ 70سالوں سے گاؤں کھتیلی اور اس سے ملحقہ علاقوں سے راجہ عبدالقیوم خان ہی الیکشن سے پولنگ بوتھ جیتے رہے مگر موصوف صرف اورصرف چند گھروں کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ان خیالات کا اظہار چوہدری عمران نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہاکہ یونین کونسل چڑکپورہ کے گاؤں کھتلی کے ساتھ نارواسلوک کیا جا رہا ہے کھتیلی روڈ کا جلد ازجلدکام نہ شروع کیا گیا تو اس کے نتائج سخت ہوں گے انھوں نے وزیر اوقاف رانہ عبدالقیوم خان سے کہاکہ گاؤں کھتیلی سے مسلسل جیتنے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انھوں نے کہاکہ راجہ عبدالقیوم خان صرف اور صرف چند گھرانوں کو خوش کرنے میں مصروف ہیں آنے والے دور میں گاوں کھتیلی اور اس سے ملحقہ پولنگ اسٹیشنوں پر راجہ عبدالقیوم خان کو نشان عبرت بنائیں گے اور روڈ کی پختگی کے حوالے سے جلد ہی نیا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ چوہدری عمران

تازہ ترین خبریں