10:49 am
ٹائیں نڑ سے شاہ بہرام  کی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت

ٹائیں نڑ سے شاہ بہرام کی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت

10:49 am

ٹائیں نڑ سے شاہ بہرام کی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت دیگر جماعتوں سےمستعفی ہوکر پارٹی میں آنیوالوں کا خیر مقدم کرتے ہیں،عبدالخالق وصی راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی )ٹائیں نڑ سے جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سرکردہ کارکن سردار شاہ بہرام اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل،تقریب کے مہمان خصوصی سردار عبدالخالق وصی نے نئے شامل ہونے والوں کو مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،صدر محمد شہباز شریف، مریم نوازشریف اور راجہ محمد فاروق حیدر خان کی جانب سے خیرمقدم کیا اور انہیں یقین دلایا کہ مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر میں قائد نوازشریف کی قیادت و ویثرن کے مطابق آئین وقانون،انصاف و میرٹ کی بالادستی اور تمام علاقوں کی یکساں تعمیر وترقی کیلئے راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں سرگرم عمل رہے گی ،ہماری حکومت نے شفاف وغیر جانبدار پبلک سروس کمیشن اور این ٹی ایس کا نفاذ کیا جس سیاداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمی ہوا اور غریب و امیر،جماعتی وغیر جماعتی سفارش واقرباپروری کاخاتمہ ہوا.ہم نے جو تعمیر وترقی کارمل شروع کیا وہ پہلی بار زمین پر نظر آرہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج لوگ دیگر سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر جوق در جوق ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں ہم نئے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ سب سیاسی جماعتوں و سیاسی کارکنوں کا احترام کرتے ہیں سیاسی کارکن خواہ کسی بھی جماعت ہوں انکا عزت و احترام کرنا چائیے کہ وہ بے لوث ہوکر عوام کی خدمت کرتے ہیں مقررین نے علاقے کی تعمیر وترقی کے عمل کو بلا تخصیص تمام لوگوں کو مستفید کرنے پر سردار عبدالخالق وصی کاشکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ دیگر شامل ہونے والوں میں سردار طارق،سردار توصیف عزیز،سردار شکیل،سردارعبدالغفار،سردار ارشدسردار زین سوار،سردار شمیم اور دیگر نے خطاب کیا ۔تقریب کی صدارت ریٹائر ڈ ہیڈماسٹر سردار محمد صادق خان نے کی جبکہ تقریب سے مولانا عبدالروف،عبدالباسط، سردار عتیق الرحمن،سردار تصدق حسین،ڈاکٹر جنت حسین،سردار منظور حسین،سردار،عبدالقدیر،سردار شاہ بہرام،سردار ربیل آزاد،سردار جاوید اشرف،سردار ممتاز، شوکت،سردار صادق خان نے بھی خطاب کیا۔سردار عبدالخالق وصی نے بعد ازاں گورنمنٹ ہائی سکول نڑ کی عمارت کا بھی معائنہ کیا اور عمائدین علاقہ کو یقین دہانی کرائی کہ سکول سے وابستہ مسائلِ کے حل کی حتی المقدور کوشش کی جائیگی انہوں نے کمیونٹی سے بھی کہا کہ وہ سرکاری اداروں میں طلباء و طالبات کی کمی کو دور کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ عبدالخالق وصی

تازہ ترین خبریں