10:55 am
 تعمیر نو کی تکمیل کیلئےفنڈز کی فراہمی وفاق کی ذمہ داری ہے،زاہد امین

تعمیر نو کی تکمیل کیلئےفنڈز کی فراہمی وفاق کی ذمہ داری ہے،زاہد امین

10:55 am

تعمیر نو کی تکمیل کیلئےفنڈز کی فراہمی وفاق کی ذمہ داری ہے،زاہد امین مظفرآباد،باغ،راولاکوٹ کے اربن انفراسٹریکچر کی تکمیل میں مشکلات درپیش ہیں مظفرآباد(سٹی رپورٹر)چیئرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن زاہد امین نے کہا ہے کہ نامکمل تعمیر نو کی تکمیل کے لیے مطلوبہ فنڈز کی فراہمی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔مظفرآباد،باغ،راولاکوٹ کے مکمل اربن انفراسٹریکچر کی تکمیل کے لیے وفاقی حکومت نے فنڈز فراہم نہ کرکے تینوں شہروں کے لیے سنگین مشکلات پیدا کردی ہیں۔تعلیم اور صحت کے سیکٹر میں سینکڑوں ادروں کی عمارات نامکمل اور ادھوری ہیں۔متعدد پر کام ابھی شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔طلباء وطالبات کھلے آسمان تلے سخت سردی میں پڑھائی نہیں کرسکتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم آزادکشمیر ایراء کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کو وفاقی ذمہ داری کی ادائیگی کی جانب متوجہ کریں گے۔چیئرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن نے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر سے ملاقات کے دورا ن کیا۔انہوں نے کہا کہ سی ایم ایچ مظفرآباد بوقت زلزلہ ساڑھے چار سو بیڈز کی صلاحیت پر مشتمل تھا۔وفاقی تعمیر نو پروگرام کے تحت اسے تاحال صرف 250بیڈز تک ہی محدود رکھا گیا ہے۔آبادی کا بے پناہ دبائو سی ایم ایچ کو کم از کم ساڑھے چار سو بیڈز پر واپس لے جانے کا جائز تقاضا کرتا ہے۔چیئرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن نے جناب وزیراعظم کو ایراء ہیڈ کوآرٹرز میں منعقدہ اجلاسوں کے دوران مظفرآباد،باغ اور راولاکوٹ کی ادھوری تعمیر نو کے حوالہ سے آزادحکومت اور متاثرہ زلزلہ کے موقف کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ زاہد امین