11:11 am
 گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سملوٹھہ  کا سٹاف پورا کیا جائے،عوامی حلقے

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سملوٹھہ کا سٹاف پورا کیا جائے،عوامی حلقے

11:11 am

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سملوٹھہ کا سٹاف پورا کیا جائے،عوامی حلقے کمپیوٹر انسٹرکٹر کی خدمات کمشنر آفس سے واپس نہ کی گئیں تو احتجاج کرینگے ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سملوٹھہ کا کمپیوٹر انسٹرکٹر ذیشان طارق کمشنر آفس میرپور میں جبکہ سکول کے مجبور ہوکر ٹیوشن پڑھنے پر مجبور ، کچھ ماہ قبل میرپور میں قیامت خیز زلزلہ آیا تھا جس میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا تھا اس نقضان کا ریکارڈ کمپیوٹر رائز کرنے کے لیے مختلف تعلیمی ادارہ جات کے کمپیوٹر انسٹرکٹر کو کمشنر آفس میرپور آن ڈیوٹی کرلیا گیا تھا باقی ادارہ جات کے کمپیوٹر انسٹرکٹر اپنے اپنے ادارہ جات میں حاضر ہوکر اپنے فرائض منصبی ادا کررہے ہیں جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سملوٹھہ کا کمپیوٹر انسٹرکٹر ذیشان طارق تاحال اپنے ادارہ میں حاضر نہیں ہوا جس کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی کا شدید حرج ہورہا ہے اور سالانہ امتحانات بھی سر پر ہیں جس کی وجہ طلباء و والدین میں شدید پریشان ہیں عوام علاقہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان، وزیرتعلیم برسٹر افتخار گیلانی ،سیکرٹری تعلیم راجہ امجد پرویز سمیت دیگر اعلیٰ احکام سے اپیل ہے کہ ذیشان طارق کمپیوٹر انسٹرکٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سملوٹھہ کو اپنی جائے تعیناتی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سملوٹھہ ڈڈیال میں حاضر کرانے میں اپنا کردار ادا کریں ورنہ عوام علاقہ احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔ کمپیوٹر انسٹرکٹر