11:11 am
مغرب میں توہین قرآن  ورسالتؐ کی  روک تھام کی جائے، شفیق جرال

مغرب میں توہین قرآن ورسالتؐ کی روک تھام کی جائے، شفیق جرال

11:11 am

مغرب میں توہین قرآن ورسالتؐ کی روک تھام کی جائے، شفیق جرال قرآن پاک کی بے حرمتی سے روکنے والے نوجوان کو سلام پیش کرتے ہیں مظفرآباد(نمائندہ خصوصی) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر مرزا شفیق جرال،مہرالنساء،سردار الطاف حسین، راجہ یاسین ،دیوان علی خان چغتائی ، شمیم علی ملک،سردار عثمان علی، ثاقب مجید، میر عتیق الرحمان، خواجہ شفیق، شیخ مقصود ،سمعیہ ساجد راجہ، عنصر پیرزادہ ،سردارعفان علی،افتخار رشید ،میمونہ کیانی، یاسر نقوی ، بشارت مغل ،مشتاق قریشی ،سلیم اعوان،میر افتخار،سجاد انور عباسی ،یاسین عباسی،کوثر پروین ،راجہ اعجاز ،راجہ بشیر ،سلیم چغتائی ،راجہ ذرین خان،عبدالمجید طاہر، راجہ جابر ، شوکت عباسی، وحید مغل، سیاف اعوان، راجہ افتخار اکرم ودیگر نے کہا کہ مغرب میں توہین قرآن اورتوہین رسالتؐ کے واقعات یہودی بھوکلاہٹ کا نتیجہ ہے ۔ ناروے میں قرآن پاک کے جلانے پر نوجوان کی طرف سے توہین قرآن کرنے والے پر وار کرنا ایمان کی اعلیٰ ترین مثال ہے ۔مسلمان اپنے بچوں کو قرآن پاک حفظ کرواکر اپنے گھروں میں قرآن پاک کی تعلیم کو رواج دے کر مغرب کو مثبت جواب دیں۔عقیدہ ختم نبوتؐ اور ناموس رسالتؐ کا تحفظ ایمان کی احساس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم اللہ تعالی کی طرف سے اپنے حبیبؐ پر نزول وحی اور رہتی دنیا تک صحفیہ رشدوہدایت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات تصادم اور انتشار عالمی امن کے لیے خطرے کا باعث سمجھتے ہیں۔ مغرب اور یورپ کو اس شرمناک واقعات پر قابوپانا چاہیے اور مسلمانوں سے معافی مانگی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے روکنے والے نوجوان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ناروے میں اسلام مخالف تنظیم سے تعلق رکھنے والے شخص نے کرستیان ساند شہر کے پررونق علاقے میں ایک مجمع لگایا اور پھر لوگوں کے سامنے قرآن کریم کو نذر آتش کر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔ قرآن کریم کو آتشزدگی سے بچانے کے لیے نوجوان غازی اسلام عمر الیاس تیزی سے آگے بڑھا اور اسلام مخالف شخص کو قرآن پاک کی بے حرمتی سے روکا ۔نوجوان نے اسلام مخالف شخص کو روکنے کی کوشش کی تو پولیس اس لڑکے اور اس معلون کو لڑنے سے بچانے کے لیے حرکت میں آئی ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی سے روکنے والے عمر الیاس کی بہادری کو سراہتے ہیں اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ شفیق جرال