11:35 am
محکمہ مالیات نے چیف انجینئر لوکل گورنمنٹ کی آسامی کی فائل دبا لی

محکمہ مالیات نے چیف انجینئر لوکل گورنمنٹ کی آسامی کی فائل دبا لی

11:35 am

محکمہ مالیات نے چیف انجینئر لوکل گورنمنٹ کی آسامی کی فائل دبا لی محکمہ مالیات نے حکومت کے جائز کاموں میں بھی رکاوٹ ڈالنی شروع کر دی مظفرآباد( سٹاف رپورٹر) حکومتی منظوری کے باوجود محکمہ مالیات نے لوکل گورنمنٹ کے لیے چیف انجینئر کی آسامی کی فائل دبا لی ، جس کے باعث محکمہ کے افسران شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ ریاست کا اہم ادارہ ہے جو عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فی حلقہ 5کروڑ سالانہ خرچ کرتا ہے اس طرح بڑے محکمہ کا چیف انجینئر نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔محکمہ مالیات نے حکومت کے جائز کاموں میں بھی روڑے اٹکانے شروع کر دیئے ہیں۔ گزشتہ چند ماہ سے حکومت نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے لیے چیف انجینئر کی آسامی کی منظوری دی ہوئی ہے تاہم محکمہ مالیات نے اس فائل پر ورک کرنے کے بجائے فائل کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ہے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو موجودہ حالات کے تناظرمیں ٹیکنیکل بنیادوں پر چیف انجینئر کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ہر سال محکمہ 41حلقہ جات میں کروڑوں روپے سکیموں کی مد میں ممبران اسمبلی کو جاری کرتا ہے محکمہ مالیات کی طرف سے اس اہم اسامی کے حوالے سے روڑے اٹکانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ محکمہ مالیات

تازہ ترین خبریں