11:35 am
  قرآن کریم کی بے حرمتی کیخلاف اے ٹی آئی جامعہ کشمیر کا احتجاج

قرآن کریم کی بے حرمتی کیخلاف اے ٹی آئی جامعہ کشمیر کا احتجاج

11:35 am

قرآن کریم کی بے حرمتی کیخلاف اے ٹی آئی جامعہ کشمیر کا احتجاج بے حرمتی سے پونے دو ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے،حسام گیلانی مظفرآباد( سٹی رپورٹر) ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف انجمن طلباء اسلام جامعہ کشمیر کے زیر اہتمام شدید احتجاج، طلباء کی کثیر تعداد سیدی مرشدی یانبی یانبی اور قرآن وہ کتاب ہے جو درس انقلاب ہے کے نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر آ گئی احتجاجی ریلی کی قیادت ناظم انجمن طلباء اسلام جامعہ کشمیر حسام الحسن گیلانی اور سابق جنرل سیکرٹری ڈویژن مظفرآباد عدیل مقبول فدائی نے کی حالیہ دنوں میں ناروے میں قرآن کریم کو جلائے جانے والے واقع کے خلاف انجمن طلباء اسلام کا ملک گیر احتجاج جاری ہے جامعہ کشمیر میں منعقدہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ناظم جامعہ سید حسام الحسن گیلانی گیلانی سابق جنرل سیکرٹری ڈویژن مظفرآباد عدیل مقبول فدائی صدر متحدہ طلباء محاذ راجہ ارسلان، ضلعی پریس سیکرٹری انجمن طلباء اسلام ملک جہانگیر اعوان، پی ایس ایف کے رہنما چوہدری فیصل، آئی ایس ایف جامعہ کشمیر کے رہنما سلطان مغل اور دیگر طلباء رہنماؤں نے ناروے میں قرآن کریم کو جلانے کی پروز مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اقوام متحدہ، او ائی سی اسلامی ممالک اور حکومت پاکستان سے پروزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر توہین مذاہب کا قانون بنایا جائے شعائر اسلام کی بے حرمتی سے پونے دو ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے مغربی دنیا اور انتہاء پسند تنظیمیں جو کسی بھی مذہب کی بے حرمتی کی مرتکب ہوں ان پر پابندی عائد کی جائے آزادی اظہار رائے کے نام پر اسلام، قرآن، صاحب قرآن اور دیگر انبیاء کی شان میں گستاخی کی جسارت کسی صورت بھی قابل قبول نہیں انجمن طلباء اسلام کے رہنماؤں نے حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ ناروے میں ہونے نے والے پر ناروے کے سفیر کو دفتر خارجہ بلا کر شدید احتجاج کریں اور حقیقتی ریاست مدینہ کے قیام کے لیے عملی جدوجہد کا آغاز کریں انجمن طلباء اسلام کے زمہ داران نے مزید کہا اسلامی ممالک کی بین تنظیم OIC ہمیشہ کی طرح اس موقع پر بھی Oh i See کا کردار ادا کر رہی ہے جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہو سکتا ہم توہین اسلام اور قرآن پر کبھی بھی خاموش نہیں بیٹھیں گے وقت آنے پر انجمن طلباء اسلام کا ہر نوجوان محافظ قرآن عمر الیاس، غازی علم الدین شہید، ممتاز قادری شہید، عامر چیمہ شہید کا پیروکار بن کر گستاخان رسول کا قلع قمع کرے گا۔ اے ٹی آئی

تازہ ترین خبریں