11:36 am
 ڈپٹی کمشنر  باغ نے  بنی پساری بائی پاس روڈ کا مسئلہ حل کروا دیا

ڈپٹی کمشنر باغ نے بنی پساری بائی پاس روڈ کا مسئلہ حل کروا دیا

11:36 am

ڈپٹی کمشنر باغ نے بنی پساری بائی پاس روڈ کا مسئلہ حل کروا دیا بنی پساری کو مرکزی شاہراہ سے لنک کرو ا کر عوام کی مشکلات دور کردیں باغ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی نے اپنی نگرانی میں بنی پساری بائی پاس روڈ کی تکمیل کا سالوں پرانا تنازعہ حل کروا دیا،اس روڈ کو مرکزی شاہراہ سے لنک اپ کرنے کے مقام پر اراضی کے تنازعہ کی وجہ کروڑوں کا یہ منصوبہ تشنہ تکمیل تھا،ڈپٹی کمشنر باغ عبدالحمید کیانی نے گزشتہ روزموقع پر جا کرفریقین کے مابین تنازعہ حل کروا دیا،اس موقع پرایس ڈی ایم یاسر محمود،تحصیلدار سید قمر کاظمی، ایس ڈی او شاہرات خواجہ طاہر رفیق،بی ڈی اے کے اسٹیٹ آفیسر سردار نوروزخان اور دیگر بھی موجود تھے،اس موقع پر انتظامیہ نے بااثر افراد کی تعمیرات کے سڑک میں رکاوٹ بننے والے جزوی حصوں کو ڈوزر لگا کر مسمار کردیا،دوسرے مرحلہ میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر نے سڑک کے باقی حصہ کو بھی واگزار کروا کر اپنی موجودگی میں بنی پساری کے مقام پر مین شاہراہ سے لنک کرو دیا اس موقع پرسردار علی صیاد اور دیگر نے انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کیا،اس سڑک کا کام سال 2002میں شروع ہوا تھا،اس دوران 2005کے زلزلہ کے بعد اس روڈ کو بی سی ڈی پی پراجیکٹ میں شامل کیا گیا اور روڈ کی تعمیر کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص کئے گئے مگر جہاں سے اس سڑک کو مین روڈ کیساتھ لنک ہونا تھا اس مقام سے چند فرلانگ پیچھے اراضی اور اس پر تعمیرات کی وجہ سے تنازعہ پیدا ہو گیا جس کی وجہ سے طویل عرصہ سے یہ منصوبہ لٹکا ہوا تھا ،ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی نے اپنی باغ تعیناتی کیساتھ ہی جہاں دیرینہ مسائل کے حل کی طرف پیش رفت کی وہاں شہر سے تجاوزات کے خاتمہ، جابجا کھلے اڈوں کی شہر سے باہر منتقلی، کرائے کی عمارات میں قائم دفاتر کی نو تعمیر شدہ ضلعی کمپلیکس میں منتقلی،بائی پاس روڈ سے تجاوزات کا خاتمے سمیت متعدد انقلابی اور عوام دوست اقدامات اٹھائے جس سے عام آدمی کو ریلیف ملا ہے،عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کے شاندار اقدامات پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے،اور کہا ہے کوئی بھی آفیسر اگر خلوص نیت کیساتھ کام کرنا چاہے اور عوامی مشکلات کے حل کیلئے کام کرے تو تمام مسائل حل ہو جاتے ہیں۔ بنی پساری

تازہ ترین خبریں