11:58 am
 مظفرآباد، ٹریفک پولیس کی کارروائی،قانون شکنوں کو بھاری جرمانے

مظفرآباد، ٹریفک پولیس کی کارروائی،قانون شکنوں کو بھاری جرمانے

11:58 am

مظفرآباد، ٹریفک پولیس کی کارروائی،قانون شکنوں کو بھاری جرمانے 13سو لائٹس،پریشر ہارن،ہوٹر اتار کر ٹریفک کنٹرول کے دفتر جمع کروادیئے گئے مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک چوہدری سجاد کی ہدایت پر سٹی ٹریفک سارجنٹ رضوان ریاض دار کی دبنگ کارروائی،پبلک روٹس پر چلنے والی گاڑیاں،رکشے،سوزوکی،جیپ،پک اپ،موٹر سائیکل اور پنڈی لاہور جانے والی کوسٹرز سے ضرورت سے زائد ایل ای ڈی لائٹس کو اتار لیا گیا ہے۔13سو لائٹس،پریشر ہارن،ہوٹر اتار کر ٹریفک کنٹرول کے دفتر جمع کردیئے۔ایل ای ڈی لائٹس،پریشر ہارن کی خلاف ورزی کرنے پر چلان کرتے ہوئے لاکھوں روپے داخل خزانہ سرکار۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری ٹریفک پولیس کا ایل ای ،پریشر ہارن،غیر قانونی ہوٹر اتاردیئے گئے جن کی مالیت 5لاکھ سے زائد بنتی ہے۔قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف 6سو سے زائد چالان کیے گئے 3لاکھ سے زائد جرمانہ سرکاری خزانہ میں جمع کروادیا گیا۔آپریشن کے دوران سٹی ٹریفک پولیس نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان غیر قانونی لائٹس کی وجہ سے حادثات معمول بن رہے ہیں ۔تیز لائٹ کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی سمیت آنے والی گاڑی کو روڈ کا اندازہ مشکل ہو جاتا ہے جس وجہ سے حادثہ رونما ہوتا ہے کئی موٹر سائیکل سوار تیز لائٹ کی وجہ سے بڑی گاڑیوں سے ٹکرا کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔رضوان ریاض ڈار نے کہا کہ والدین کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت ہر گز نہ دیں۔نوجوان قوم اور مستقبل کا قیمتی اثاثہ ہیں ،حادثات سے بچنے کے لیے ہلمٹ کا استعمال اور ٹریفک قوانین کی آگاہی ہم جز ہے۔ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے بہت بڑی حد تک ہم حادثات پر کنٹرول کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پبلک روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ،پریشر ہارن،بلیک پیپر آور سیٹوں،گیس سلنڈر،چھت،سیڑھی برابر کرنے والوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر پبلک روٹس ٹرانسپورٹ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔شہریوں کو کسی بھی طرح کی ٹریفک پولیس بارے شکایت کرنی ہوئی تو کنٹرول روم رابطہ کریں۔ ٹریفک پولیس

تازہ ترین خبریں