11:58 am
پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر بلاول اہم اعلان کریں گے،شوکت جاوید

پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر بلاول اہم اعلان کریں گے،شوکت جاوید

11:58 am

پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر بلاول اہم اعلان کریں گے،شوکت جاوید 30 نومبر کے خطاب سے بھارتی ایوانوں میں سیاسی زلزلہ برپا ہو جائے گا مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے 52 یوم تاسیس کے موقع پر 30 نومبر کو یونیورسٹی کالجز گرائونڈ میں عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے اور بے نظیر بھٹو شہید کے فرزند کا خطاب ڈیڑھ کروڑ کشمیر ی عوام کی توقعات اور خواہشات کاعالمی بریک تھرو ہوگا ، جس سے بھارتی ایوانوں میں سیاسی زلزلہ برپا ہو جائے گا ، پیپلزپارٹی مظفرآباد ڈویژن کی جملہ تنظیموں اور عہدیداروں کارکنوں ، ووٹر ز سپورٹرز کو یہ اعزاز حاصل ہوگا کہ وہ پارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چاروں صوبوں گلگت بلتستان بیرون ممالک سے آنے والے نظریاتی وفود کا شایان شان استقبال اور میزبانی کے فرائض سرانجام دے کر کشمیر کی تاریخ رواداری و مہمان نوازی کو چار چاند لگا دیں گے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید نے گزشتہ روز پارٹی عہدیداروں کارکنوں کے ہمراہ 30 نومبر کو ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلہ میں عوام رابطہ مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آئندہ پاکستان کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی قومی ترجمانی کا حق ادا کرنے پر لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کر کے حکومت قائم کرے گی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری فخر پاکستان دنیا کے کم عمر ترین وزیراعظم منتخب ہو کر نیا عالمی ریکارڈ مرتب کریں گے ،بلاول بھٹو کا تحریک آزادی کشمیر میں جلسہ کا بنیادی مقصد مقبوضہ کشمیر میں 115 دن سے بھارت کی جانب سے کرفیو اور کریک ڈائون کو دنیا میں بے نقاب کرنا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں کئی علاقوں میں برف باری کا شدید سلسلہ جاری ہے اور پہلے سے پونے چار ماہ سے جاری کریک ڈائون اور کرفیو سے ادوایات اور اشیاء خودونوش کی قلت ہے جبکہ سرد او ر سخت موسمی حالات میں کشمیر میں بسنے والے نہتے کشمیر یوں کو محصور کر کے رکھا گیاہے جو بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کا بہت بھیانک اور گھٹیاں پلان ہے ، جس کی ہر فورم پر پیپلزپارٹی اورکشمیری مذمت کرتے رہیں گے ، شوکت جاوید میر نے کہا کہ کارکن بڑھ چڑھ کر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ساتھ دیں ان کو ہر فورم پر کامیاب بنائیں وہی پاکستانی کشمیری قوم کے لئے ایک امید کی کرن ہیں ۔ یوم تاسیس

تازہ ترین خبریں