12:36 pm
 بلوچ ،باولے کتوں  کی بھرمار، دوائی نا پید، انتظامیہ خاموش

بلوچ ،باولے کتوں کی بھرمار، دوائی نا پید، انتظامیہ خاموش

12:36 pm

بلوچ ،باولے کتوں کی بھرمار، دوائی نا پید، انتظامیہ خاموش ایس ڈی ایم کو ایک سال سے کتوں کو تلف کرنے کیلئے آگاہ کیا جارہا ہے بلوچ(نمائندہ خصوصی) بلوچ میں باولے کتوں کی بھرمار ،گزشتہ روز دو کمسن بچوں کو کاٹ لیا ، وزیر قانون کے حکم کے باوجود ڈپٹی کمشنر کتے مار دوائی فراہم نہ کر سکے ،ضلع بھر میں باولے کتے مارنے دوائی موجود نہیں ،گزشتہ ایک سال سے بلوچ میں سینکڑوں موجود کتوں کو تلف کرنے کیلئے کئی دفعہ بلوچ ایس ڈی ایم شکیل عباسی کو آگاہ کیا گیا لیکن توجہ نہ دی گئی اس دوران کئی شہریوں کتوں نے کاٹ لیا تھا اسی دوران معززین نے وزیر قانون ،ایکسائز اینٖڈ ٹیکسیشن، ممبر اسمبلی حلقہ بلوچ سردار فاروق طاہر سے اس نقصان کے حوالے سے آگا ہ کیا اور فوری کتے مار دوائی کی فراہمی کی ہدایات دیں ، جس پر ڈپٹی کمشنر سدھنوتی جنجوعہ نے فوری عمل کی یقین دھانی کروائی لیکن دو ماہ گزرنے کے باوجود عمل نہ کیا گیا ،گزشتہ روز بلوچ میں دو باولے کتے پورا دن شہر میں گھومتے رہے جنہوں نے دو کمسن غریب والدین کی اولاد دوبچوں کو کاٹ لیا جس کے بعد پتہ کیا گیا تو معلوم ہوا ضلع میں باولے کتے کی ویکسین موجود نہیں ۔دو ہفتے قبل ایک عمر رسیدہ شخص کو بھی زخمی کر دیا گیا تھا۔ بلوچ

تازہ ترین خبریں