12:40 pm
کلسٹرہیڈزاپنے اداروں کی چیکنگ کے مجاذ ہوں گے،ڈی ای او

کلسٹرہیڈزاپنے اداروں کی چیکنگ کے مجاذ ہوں گے،ڈی ای او

12:40 pm

کلسٹرہیڈزاپنے اداروں کی چیکنگ کے مجاذ ہوں گے،ڈی ای او حاضری،اوقات کارکی پابندی اوردیگرنصابی وغیرنصابی سرگرمیاں چیک ہونگی کوٹلی (سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شعبہ(مردانہ) کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں کلسٹر سسٹم نافذ ہو چکا ہے ضلع ہذا کے کلسٹر مقرر کیے جا چکے ہیں اور اس بارے میں کلسٹر ہیڈز کو اطلاع بھی دی جا چکی ہے۔ابتدائی طورپردرج ذیل نکات قابل توجہ ہیں کلسٹرہیڈزکے مکمل فرائض سے بعدازمیٹنگ وزیرتعلیم و ناظم اعلیٰ ایلمنٹری اینڈایجوکیشن کوآگاہ کیاجائے گا کوائف اپنے کلسٹرکے مڈل اورپرائمری مدارس کے سربراہان سے میٹنگ کی تفصیل،جملہ ادارہ جات میں عملہ کے کوائف،زیرتعلیم طلباء کی کلاس وائزتعداد،تعینات شدہ سٹاف کی حاضری کی تصدیق،اصل جائے تعیناتی پرحاضری کی تصدیق،سکول کی عمارت،رقبہ اورسہولیات کی تفصیل مورخہ29-11-2019تک کلرک،نمائندہ کے ذریعے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کومہیاکئے جائیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شعبہ مردانہ نے اپنے سرکلرمیں کہاہے کہ کلسٹرہیڈزاپنے ملحقہ ادارہ جات کی حاضری،اوقات کارکی پابندی اوردیگرنصابی وغیر نصابی سرگرمیاں چیک کرنے کے مجازہونگے۔ ڈی ای او

تازہ ترین خبریں