12:48 pm
 سرہوٹہ سمروڑ میں میٹر ریڈرز نے بوگس بل دینا معمول بنا لیا،صارفین

سرہوٹہ سمروڑ میں میٹر ریڈرز نے بوگس بل دینا معمول بنا لیا،صارفین

12:48 pm

سرہوٹہ سمروڑ میں میٹر ریڈرز نے بوگس بل دینا معمول بنا لیا،صارفین امراء کو ریلیف پہنچانے کیلئے غریبوں پر زائد یونٹس ڈال کر رقم بٹوری جاتی ہے کوٹلی (سٹی رپورٹر) سرہوٹہ سمروڑ میں میٹر ریڈر نے انت مچائی ہوئی ہے ، غریب اور شریف لوگوں سے امراء کے بجلی بلات کی رقم وصول کی جارہی ہے ، عوام سراپا احتجاج اعلی حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے نواحی گائوں سمروڑ میں میٹر ریڈر نے انت مچائی ہوئی ہے گھر بیٹھے بیٹھے صارفین کے بلات تیار کروائے جاتے ہیں اور امراء کو ریلیف پہنچانے کی خاطر غریب اور شریف صارفین کے ذمہ زائد یونٹس ڈال کر ان سے رقم بٹوری جاتی ہے اور جب وہ زائد یونٹس تین چار ہزار ہوتی ہیں تو اس صارف کا میٹر خراب قرار دیکر نئے میٹر تنصیب ہونے تک اوریج بلات کی صورت میں زائد رقم وصول کی جارہی ہے ۔ عوام علاقہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جان بوجھ کر تنگ کیا جارہا ہے اور ہمارے اوپر دوسرے لوگوں کا بوجھ ڈالا جارہا جو قرین انصاف نہیں لہذا ہماری وزیر برقیا ت اور محکمہ برقیات اعلی حکام سے اپیل ہے کہ وہ معاملہ ہذا کا فوری نوٹس لیں ۔ انھوں نے کہا کے محکمہ برقیات کے چند کرپٹ ملازمین کروڑ پتی کیسے بنے اگر اسی کی انکوائری کی جائے تو ان کا سب کٹھا چٹھا کھل کر سامنے آ جائے ۔ برقیات

تازہ ترین خبریں