01:06 pm
 کوٹلی،میڈیکل کیمپ برائے سماعت  کا انعقاد،فری ٹیسٹ کئے گئے

کوٹلی،میڈیکل کیمپ برائے سماعت کا انعقاد،فری ٹیسٹ کئے گئے

01:06 pm

کوٹلی،میڈیکل کیمپ برائے سماعت کا انعقاد،فری ٹیسٹ کئے گئے جی ایم ٹی اسپیچ تھراپی کے مرکزاور کوٹلی آئی اینڈ ای این ٹی سنٹر نے اہتمام کیا کوٹلی (ادریس فاروقی سے) کوٹلی شہر کی تاریح میں پہلی بار آ گاہی کیمپ معذوراں برائے سماعت کے تمام امراض کی بلامعاوضہ مکمل تشحص اور علاج منعقد کیا گیا جسکا اہتمام اسلام آباد کے مشہورجی ایم ٹی اسپیچ تھراپی کے مرکزاور کوٹلی آئی اینڈ ای این ٹی سنٹر کے مشترکہ اشتراک کیا گیا ۔عوام کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ۔آگاہی کیمپ میں تمام ٹیسٹ فری کیے گئے۔ایک ٹیسٹ کی فیس سات ہزار روپے تک بنتی ہے ۔اسکی خاص بات یہ پا نچ سال سے کم عمر معذوربچے کا کیا جاتا ہے اگر یہ ٹیسٹ بروقت کروا لیا جائے تو بچے ایک نارمل بچے کی طرح بول سکتے ہیں اور نارمل زندگی گزار سکتے ہیں ۔کیمپ میں بالغ افراد کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس سہولت سے فائدہ اٹھایا ۔جی ایم ٹی نے اس کےبعد اعادہ کیا ہے کہ وہ آنے والے وقت میں کوٹلی آئی اینڈ ای این ٹی سنٹر کے ساتھ مل کر کوٹلی کی عوام کو بہترین سہو لیات مہیا کرتے رہیں گے اور آئندہ ہر ماہ دو مرتبہ سنائی کے ٹیسٹ کے لیے کوٹلی سنٹر کا دورہ کر یں گے۔ میڈیکل کیمپ