10:51 am
 ڈمپر  مافیا نےمطالبات کیلئے  کھڑی شریف کی سڑک بلاک کردی

ڈمپر مافیا نےمطالبات کیلئے کھڑی شریف کی سڑک بلاک کردی

10:51 am

ڈمپر مافیا نےمطالبات کیلئے کھڑی شریف کی سڑک بلاک کردی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے میرپور ،جاتلاں،کھڑی،منگلا سڑک پر ڈمپر چلانے پر پابندی لگا ئی کھڑی شریف (نمائندہ اوصاف) کھڑی شریف ڈمپر مافیامنہ زور میرپور جاتلاں کھڑی منگلا روڈ بلاک کر دی مسافروں اور ملازمین کو شدید پریشانی ایس ایچ ا و پویس تھانہ افضلپور راشد حبیب کی موقع پر پہنچ کر فوری ٹریفک بحال کرا دی ، کھڑی شریف کی سڑکوں پر ڈمپر مافیا کا راج ہے آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں حالیہ زلزلے کے بعد سڑکوں کا برُا حال ہے دن رات ڈمپر چلنے سے دھول مٹی سے گردغبار بہت زیادہ ہوتا ہے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے میرپور ،جاتلاں،کھڑی،منگلا سڑک پر ڈمپر چلانے پر پابندی لگا دی جس کی بنا پر ڈمپر مافیا نے تینوں سڑکیں ڈمپر کھڑے کر کے بند کر دی جس سے عوام علاقہ اور مریضوں و ملازمین کو سخت پرشانی کا سامنا کرنا پڑا ،ایس ایچ ا وتھانہ افضلپور راشد حبیب اور انجمن تاجران کے صدر ڈاکٹر معروف حسین چوہدری موقع پر پہنچ کر ٹریفک بحال کر ادی جس پر عوام علاقہ نے ایس ایچ ا وپولیس تھانہ افضل پور راشد حبیب کا شکریہ ادا کیا۔ پابندی

تازہ ترین خبریں