12:10 pm
 میرپور تا جہلم براستہ  کھڑی شریف سڑک کھنڈرات میں تبدیل،کوئی پرسان حال نہیں

میرپور تا جہلم براستہ کھڑی شریف سڑک کھنڈرات میں تبدیل،کوئی پرسان حال نہیں

12:10 pm

سڑک کی خستہ حالی کے باعث موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں،عوامی حلقے حکومت نے فوری طور پر سڑک کی تعمیر ،متاثرین زلزلہ کو معاوضوں کی ادائیگی نہ کی تو احتجاج کریں گے کھڑی شریف (زاہد شاہ سے ) کھڑی شریف کی مرکزی شاہراہ میرپور تا جہلم زلزلہ کے بعد ابھی تک مرمت نہیں کی جاسکی،اس وقت سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے ،حالیہ بارش نے عوام کو نئی مشکل میں ڈال دیا ، سڑک اتنی خستہ حال ہو چکی ہے کہ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہورہی ہے اور کئی حادثات رونماء ہوچکے ہیں ،خصوصی طور پر موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیاں پر سفر کرنے والے عوام کیلئے انتہائی مشکلات پیدا ہوگئی ہیں مگر مسلم لیگ ن کی حکومت ضلعی انتظامیہ اور مقامی وزیر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ لوگ انتہائی مشکل میں ہیں اُن کا کہنا ہے کہ زلزلہ کو آئے ہوئے تین ماہ ہونے والے ہیں مگر وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے اعلانات بھی ہوائی صورتحال اختیار کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے زلزلہ کے بعد کھڑی شریف کے کئی دورے تو کیے مگر اب تک عوام کو کوئی ریلیف حاصل نہیں ہوسکا ۔ باربار گرنے والے مکانات کے سروے کرائے گئے اور وعدہ کیا گیا کہ متاثرین کو فوری معاوضہ جات ادا کریں گئے مگر ابھی تک کسی کو کوئی معاوضہ جات ادا نہیں کیے گئے۔ کھڑی شریف کے عوامی سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے فوری طور پر میرپور جہلم روڈ تعمیر کرنے کیساتھ ساتھ متاثرین کو معاوضہ جات کی ادائیگی نہ کی تو حکومت کیخلاف سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔ سڑک

تازہ ترین خبریں