08:26 am
 حکومت متاثرین زلزلہ کو معاوضوں کی ادائیگی کروائے، چوہدری شبیر

حکومت متاثرین زلزلہ کو معاوضوں کی ادائیگی کروائے، چوہدری شبیر

08:26 am

حکومت متاثرین زلزلہ کو معاوضوں کی ادائیگی کروائے، چوہدری شبیر چوہدری رخسار عوام کو ریلیف دلوا نے میں ناکام رہے توسخت احتجاج کریں گے کھڑی شریف (نمائندہ اوصاف ) حکومت متاثرین زلزلہ کے مسائل حل کرے اس وقت لوگوں کو سروے کے باوجود معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔ جو ظلم وزیادتی ہے اگر فوری طور پر متاثرین زلزلہ کے مسائل حل نے کیے گئے تو حکومت کیخلاف سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری شبیر دکھی ر ہنما تحریک انصاف حلقہ 4کھڑی شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں متحد ومنظم ہے اور آمدہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی ۔ چوہدری شبیر دکھی نے آف بینس شریف نے کہا کہ جس طرح عوام نے 24نومبر 2019کے ضمنی الیکشن میں دونوں جماعتوں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے گٹھ جوڑ کر ناکام بنایا ۔ اس طرح آئندہ بھی عوام پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائے گی اور قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ریاست آزاد کشمیر کے وزیراعظم بنے گے ،حلقہ 4کھڑی شریف میں 24ستمبر 2019کے زلزلہ سے بیشمار لوگ متاثر ہوئے سینکڑوں جاتلاں بے گھر ہوئے کروڑوں کا نقصان ہوا ۔ مگر حکومت کی طرف سے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا تھا کہ سروے مکمل ہونے پر فوری معاوضہ جات ادا کرینگے مگر ابھی تک متاثرین بے یار و مددگار ہیں نہرا پر جہلم افضل پور ساہنگ اور نہ بنی کے مقام پر پل تعمیر کیے گئے ۔ طلباء وطالبات سمیت عوام کو سفری مشکلات کا سامنا ہے ۔ اس لئے کھڑی شریف سے وزیر حکومت چوہدری رخسار عوام کو ریلیف دلوائیں جو انکی ذمہ داری ہے ورنہ سخت احتجاج کریں گے ۔

تازہ ترین خبریں