11:45 am
سرکاری ہسپتالوں و ڈسپنسریوں میں  فیس ختم کی جائے

سرکاری ہسپتالوں و ڈسپنسریوں میں فیس ختم کی جائے

11:45 am

سرکاری ہسپتالوں و ڈسپنسریوں میں فیس ختم کی جائے متواسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے مریض رجوع کرتے ہیں،امین قریشی کھڑی شریف (نمائندہ اوصاف) حکومت کی طرف سے ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں مریضوں سے لی جانے والی فیس ختم کی جائے کیونکہ ان سرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں انتہائی غریب ، متواسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ ہی علاج کرانے آتے ہیں اس لئے حکومت کی طرف سے جو فیس وصول کی جارہی ہے وہ ان غریب اور کم مراعات یافتہ طبقہ کیساتھ بہت بڑی زیادتی ہے ، اس لئے ہم وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید رخان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس فیس کو ختم کر کے لوگوں کی مشکلات کم کریں ۔ ان خیالات کا ظہار مسلم لیگ (ن) حلقہ چار کھڑی شریف سے تعلق رکھنے والے ر ہنمائوں محمد امین قریشی آف چتر پڑی اور چوہدری طاہر محمود آف افضل پور کھڑی شریف نے صحافیوں سے ملاقات میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی لوگ زلزلہ سے متاثر ہیں اور مشکلات کا شکار ہیں اس لئے حکومت کو چاہیے کہ وہ لوگوں کو ریلیف مہیا کرے تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہو سکیں ۔

تازہ ترین خبریں