10:05 am
بھمبر‘ محکمہ خوراک  کا غیر معیاری اشیاء خورد و نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری

بھمبر‘ محکمہ خوراک کا غیر معیاری اشیاء خورد و نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری

10:05 am

بھمبر(ویب ڈیسک) ترجمان محکمہ خوراک بھمبر کاکہنا ہے کہ سیکرِٹری خوراک حکومت آزادکشمیر کے احکامات اور ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسر بھمبر چوہدری محمد ضمیر کی زیرنگرانی محکمہ خوراک کی ٹیمیں غیر معیاری اشیاء خورد و نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں. اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر محمد ارشد
اور شیراز احمد نے بھمبر شہر کے ماچھیا اور نئی آبادی مکہال بازار کا دورہ کیا۔جس میں اشیاء کی ایکسپائری اور معیار کی جانج پڑتال کی گئی 18 عدد کریانہ سٹورز 6 چکن شاپ 5 ہوٹل 8 عدد سبزی اور فروٹ شاپ چیک کی گئی جس میں 30 پیکٹ چاٹ مصالحہ جات 25 عدد سپر کپ فروٹ کیک 30 کپ کیک 10 دہی ڈبے 10 سپریم پتی پیکٹ اور ساگو دانہ 15 پیکٹ جو زائدالمیعاد پائے گئے موقع پر تلف کر دیا گیا فوڈ آپریٹرز کو ایکسپائری کوالٹی اور صفائی بہتر کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی 4 اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے 17 فوڈ آپریٹرز کے لائسنس کے کوائف مکمل کئے گے ہیں۔