12:26 pm
ڈپلومہ ہولڈرز کی کال پر احتجاج کو 22دن سے زائد گزرگئے

ڈپلومہ ہولڈرز کی کال پر احتجاج کو 22دن سے زائد گزرگئے

12:26 pm

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)آزادکشمیر میں انجینئر زڈپلومہ ہولڈرز ایسوسی ایشن کی کال پر احتجاج کو 22دن سے زائد گزرگئے، انجینئرز وٹیکنیکل سٹاف احتجاجی کیمپ میں دفاتر میں فائل و رک جام، ٹھیکیداروں نے بھی اظہار یکجہتی کردیا، پیر کے روز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاجی کیمپ میں جاکر ہڑتالی انجینئرز اور ٹیکنیکل سٹاف کے مطال بات کی کھل کر حمایت کی اس موقع پر مشترکہ ریلی کاانعقاد کیا گیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر احسان سعید اعوان، سید قمر عباس ، غلام مصطفی گیلانی صدر ،
​​​​​​​سید مجاز حسین شاہ، رضوان عبداللہ، غیرجریدہ ملازمین کے صدر سالک رشید عباسی، خواجہ وحید ،ندیم اعوان نے کہا کہ حکومت کی لاپرواہی بے حسی کے باعث ریاست میں تعمیر وترقی کا عمل ٹھپ ہوچکا ہے، ٹھیکیداروں کو بلات کی ادائیگی بھی نہیںہورہی تو کام کیسے کریں حکومت انجینئر اور ٹیکنیکل سٹاف کے مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری کرے ریاست میں ترقیاتی عمل بحال کیاجائے انہوں نے وزیراعظم اور وزیر تعمیرات عامہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ہڑتالی انجینئرز ودیگر سٹاف کو بلائیں اور ان کے مطالبات کو سن کر نوٹیفکیشن جاری کریں۔

تازہ ترین خبریں