01:49 pm
وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدرخان  نے مظفرآباد شہر میں پینے کے پانی کی  کمی کا نوٹس لے لیا ، رپورٹ طلب

مظفرآباد( سٹاف رپور ٹر، سٹی رپورٹر ) وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے مظفرآباد شہر میں پینے کے پانی کی کمی کا سخت نوٹس لے لیا ، متعلقین سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعظم آزادکشمیر نے شہر میں پانی کی بند ش پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پبلک ہیلتھ نے پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے پیشگی اقدامات کیوں نہیں اٹھائے۔ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ ناقابل برداشت ہے ، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی پانی کی فراہمی کو فی الفور یقینی بنایا جائے ۔
​​​​​​​ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ماکڑی جھیل کا کام تیز کیا جائے تاکہ شہر کو بلاتعطل پانی کی فراہمی ممکن ہو۔ دریں اثنا نوسیری ڈیم کی صفائی ، دریائے نیلم نالہ لئی میں تبدیل ،کیچڑا ا ور گندگی کی وجہ سے دارالحکومت کے ہزاروں شہری 5 روز سے پانی سے محروم، مساجد سے بھی پانی غائب ، دریا کا پانی گندا ہونے سے آبی حیات کی زندگیوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہوگئے۔تفصیل کے مطابق نیلم جہلم پراجیکٹ کیلئے نوسیری کے مقام پر دریائے نیلم پر بنائے جانے والے ڈیم کی صفائی عوام کیلئے عذاب بن گئی ، صفائی سے دریا کا پانی کیچڑ ،ریت اورگندگی میں تبدیل ہو کررہ گیا ہے جسکی وجہ سے لاکھوں افراد صاف پانی سے محروم ہوکررہ گئے ، مساجد اور گھروں میں وضو تک کیلئے پانی دستیاب نہیں، 5روز سے صاف پانی نہ ہونے سے عوام شدید کرب میں مبتلا ہیں اور پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے جبکہ آبی حیات کی زندگیوں کوبھی شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے مطابق دریائےنیلم کا پانی تاحال استعمال کے قابل نہیں ہے، ریت اور گندگی کی وجہ سے واٹر ٹریمنٹ پلانٹ کا چینل بھی کلیئر نہیں ہوسکا اور دریاکا پانی صاف ہونے میں ابھی مزید وقت لگ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں، شاہ محمود قریشی

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سے قبل نئی حکمت عملی ۔۔۔۔۔ تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہوگیا

پاک سرزمین پارٹی خیبر سے کراچی تک ظلم کا نظام ختم کرے گی ۔ مصطفی کمال

 پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔مولانا فضل الرحمان

سینیٹ اجلاس سے قبل سندھ میں پی ٹی آئی اتحادیوں کی بیٹھک ۔۔۔۔ ایم کیو ایم نے ظہرانے میں شرکت سے آخری لمحات میں معذرت کر لی

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

  نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا