06:31 pm
بھارت جی 20 کی صدارت کا غیرقانونی استعمال کررہا ہے، وزیر خارجہ

مطفر آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت جی 20 کی صدارت کا غیرقانونی استعمال کررہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر اسمبلی سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، آزاد کشمیر سے متعلق بھارت کے جارحانہ بیانات دنیا کے سامنے ہیں، 75 سال سے کشمیری اپنے حق سے محروم ہیں، مقبوضہ کشمیر جیل بن چکا، کشمیریوں
کی زمینوں پر قبضے کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات عالمی قانون کی خلاف ورزی ہیں، بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیر کی حقیقت کو نہیں بدل سکتی، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ بھارت جی 20 کی صدارت کا غیرقانونی استعمال کررہا ہے، بھارت دنیا کو باور کرانے کی کوشش کررہا ہے کہ کشمیر غیرمتنازع علاقہ ہے، درحقیقت کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، پاکستان 5 اگست کے اقدامات کو مسترد کرتا ہے، کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کیساتھ ہیں، پاکستان کا لفظ کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتا ہے، مسئلہ کشمیر پر بامعنی مذاکرات کےلیے سازگار حالات پیدا کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔ بلاول نے مزید کہا کہ وہ جتنی چائے پینا چاہیں پلا سکتے ہیں مگر اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز