07:35 am
وزیراعظم سے جوبات ہوئی تھی وہ سب نہیں ہوا سوشل میڈیاقواعد برقراررکھنےپرٹیکنالوجی کمپنیوںنے بڑافیصلہ کرلیا

وزیراعظم سے جوبات ہوئی تھی وہ سب نہیں ہوا سوشل میڈیاقواعد برقراررکھنےپرٹیکنالوجی کمپنیوںنے بڑافیصلہ کرلیا

07:35 am

اسلام آباد(ویب ڈیسک )حکومت کی جانب سے پاکستان میں سوشل میڈیا کی حکمرانی کے حوالے سے قواعد نافذ (نوٹیفائی) کیے جانے کے ایک روز بعد ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ ان ضوابط کے تحت ان کا ملک میں اپنا کام جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 'غیر قانونی آن لائن مواد کو روکنا اور انہیں ہٹانا (طریقہ کار، نگرانی اور حفاظت قواعد 2020)' کے عنوان سے یہ قواعد الیکٹرانک
جرائم کی روک تھام کے قانون 2016 (پیکا) کے تحت وضع کیے گئے ہیں۔ ایشیا انٹرنیٹ اتحاد (اے آئی سی) نے انٹرنیٹ کمپنیوں کو ہدف بنائے جانے والے نئے قانون کے دائرہ کار کے ساتھ ساتھ حکومت کے 'مبہم اقدام' کے بارے میں بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے جس کے ذریعے یہ قواعد تیار کیے گئے تھے۔قبل ازیں رواں سال کے آغاز میں وزیر اعظم عمران خان نے شہری تحفظ (آن لائن نقصان کے خلاف) قواعد 2020 کو جاری کرنے پر
اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے سخت ردعمل کے بعد مواد کی ریگولیشن کے بارے میں 'بڑے پیمانے پر' مشاورت شروع کرنے کا وعدہ کیا تھا۔اے آئی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جیف پین نے بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'فروری میں جس مشاورت کا اعلان کیا گیا تھا وہ کبھی نہیں ہوا'۔ٹیکنالوجی کمپنیوں نے خبردار کیا کہ ان قوانین کی وجہ سے اے آئی سی ممبران کو پاکستانی صارفین اور کاروباری اداروں کو اپنی خدمات کی فراہمی کرنا انتہائی مشکل ہوجائے گا۔نئے قواعد کے تحت سوشل میڈیا کمپنیاں متعلقہ تفتیشی ایجنسی کو کسی بھی طرح کی معلومات یا اعداد و شمار کو ڈیکرپٹڈ، پڑھنے کے قابل اور قابل فہم شکل میں فراہم کریں گی۔
جواز بخش تکنیکی پابندیوں کے تابع فراہم کی جانے والی معلومات میں صارفین کی معلومات، ٹریفک کا ڈیٹا، مواد کا ڈیٹا اور کوئی دوسری معلومات یا ڈیٹا شامل ہوسکتے ہیں۔اے آئی سی نے کہا کہ 'سخت ڈیٹا لوکلائزیشن کی ضروریات سے لوگوں کو مفت اور عام انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت کو نقصان پہنچے گا اور پوری دنیا کے لیے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت تک کا راستہ بند ہوجائے گا'۔کمپنیوں نے کہا کہ پی ٹی اے کے اختیارات میں وسعت کو دیکھ کر افسوس ہوا جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو رازداری اور اظہار رائے کی آزادی سے متعلق انسانی حقوق کے قائم کردہ اصولوں کی خلاف
​​​​​​​ورزی پر مجبور کرسکیں گے۔فروری سے جب قواعد پہلی بار جاری کیے گئے تھے تو اے آئی سی نے بار بار حکومت سے مشاورتی جامع حکمت عملی اپنانے کی تاکید کی تھی۔اس سے قبل اکتوبر میں اے آئی سی نے وزیر اعظم خان کو ایک خط میں مشاورتی عمل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

تھرپاکر، زہریلے چاول کھانے سے 4 بچے جاں بحق ،22 افراد کی حالت تشویشناک

تھرپاکر، زہریلے چاول کھانے سے 4 بچے جاں بحق ،22 افراد کی حالت تشویشناک

یا اللہ رحم فرما ! محض 5دنوں میں پاکستان کے کتنے مسیحا کورونا سے جاں بحق ہو گئے ؟ پاکستانی سپر احتیاط کریں 

یا اللہ رحم فرما ! محض 5دنوں میں پاکستان کے کتنے مسیحا کورونا سے جاں بحق ہو گئے ؟ پاکستانی سپر احتیاط کریں 

طلبہ اوراساتذہ کے لیے انتہائی اچھی خبر۔۔۔حکومت نے بڑااقدام اٹھالیا

طلبہ اوراساتذہ کے لیے انتہائی اچھی خبر۔۔۔حکومت نے بڑااقدام اٹھالیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب انتقال کرگئے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب انتقال کرگئے

پاکستان مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ، سفر میں اپنی زندگی میں کبھی  فراموش نہیں کر سکوں گا،نومسلم یوٹیوبرپاکستان کی محبت میں گرفتار

پاکستان مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ، سفر میں اپنی زندگی میں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا،نومسلم یوٹیوبرپاکستان کی محبت میں گرفتار

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لاہور جلسے میں لوگوں کو بلانے کےلئے پیسے بانٹنے کا انکشاف

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لاہور جلسے میں لوگوں کو بلانے کےلئے پیسے بانٹنے کا انکشاف

اپوزیشن اتحاد ، پی ڈی ایم سے حکومت کے مذاکرات ۔۔ ناقابل یقین اعلان کردیاگیا

اپوزیشن اتحاد ، پی ڈی ایم سے حکومت کے مذاکرات ۔۔ ناقابل یقین اعلان کردیاگیا

بوائے فرینڈ پر جھگڑا: لاہور کی یونیورسٹی کی تین طالبات آپس میں لڑپڑیں

بوائے فرینڈ پر جھگڑا: لاہور کی یونیورسٹی کی تین طالبات آپس میں لڑپڑیں

ایل این جی درآمد میں تاخیر،قومی خزانے کو 122ارب کا نقصان

ایل این جی درآمد میں تاخیر،قومی خزانے کو 122ارب کا نقصان

 اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں  تہلکہ مچادینےوالی خبر

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں تہلکہ مچادینےوالی خبر

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش