09:58 pm
نیاموبائل خریدنے سے پہلے یہ خبرضرور پڑھ لیں ،حکومت نے اہم ہدایات جاری کردیں

نیاموبائل خریدنے سے پہلے یہ خبرضرور پڑھ لیں ،حکومت نے اہم ہدایات جاری کردیں

09:58 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فون، جی ایس ایم ایمپلی فائرز، بوسٹرز، ریپیٹرز اور سم باکس کی خریدو فروخت سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے عوام الناس کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکشن 29 ٹیلی کام ری آرگنائزیشن ایکٹ 1996 کے تحت ایسے موبائل فون، جی ایس ایم ایمپلی فائرز، بوسٹرز، ریپیٹرز اور سم باکس وغیرہ کو باقاعدہ اجازت / ٹائپ اپروول / سی او سی نہ ہونے کی صورت میں
ہر گز نہ خریدیں ایسی غیر معیاری ڈیوائسز نہ صرف انسانی صحت و قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ ٹیلی کام سروس کے معیار میں خلل پیدا کرنے کا بھی سبب بن رہی ہیں۔علاوہ ازیں ایسی تمام ویب سائٹس اور ای کامرس میڈیمز جو ایسی ڈیوائسز کی تشہیر یا فروخت کر رہے ہیں ان کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ٹیلی کام ری آرگنائزیشن ایکٹ کی دفعہ 31 کے مطابق قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے اپنی متعلقہ ویب سائٹس سے ایسا تمام مواد ہٹا دیں۔پی ٹی اے کے قواعد کے مطابق
سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) اور پی ٹی اے ٹائپ اپروول ہولڈرز کو جی ایس ایم بوسٹر درآمد کرنے اور صارفین کے احاطے میں انسٹال کرنے کی اجازت ہے، ایکٹ کے تحت ایسے صارفین جو انفرادی طور پر بوسٹرز یا ایمپلیفائر کی انسٹالیشن میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے، کوریج اور کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) سے متعلقہ معیارات کے حوالے سے پی ٹی اے نے متاثرہ علاقوں میں نیٹ ورک کوریج اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے سی ایم اوز کو ہدایات جاری کیں ہیں۔مزید برآں پی ٹی اے نے لائسنس کی تجدید کے ذریعہ آپریٹرز کے لئے کوریج کی ذمہ داریوں اور کوالٹی آف سروس کے معیارات میں
بھی ترمیم کی ہے، پی ٹی اے نہ صرف خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے بلکہ عوام کو بھی وقتاً فوقتاً ہدایت جاری کرتا ہے کہ وہ قابل اطلاق قوانین کے مطابق کسی قسم کی تکلیف اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے ایسے غیر قانونی، جی ایس ایم بوسٹرز / ایمپلی فائرکی خریداری /استعمال نہ کریں جو کسی غیر رسمی چینلز کے ذریعے درآمد شدہ /خریدے گئے ہوں۔

تازہ ترین خبریں

لڑکھڑاتی حکومت کو سینیٹ انتخابات سے قبل بڑی شکست ہوئی ،مصطفی نواز

لڑکھڑاتی حکومت کو سینیٹ انتخابات سے قبل بڑی شکست ہوئی ،مصطفی نواز

حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت مسترد

حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت مسترد

 ملک میں عوامی راج کا سورج طلوع ہونے والا ہے،بلاول

ملک میں عوامی راج کا سورج طلوع ہونے والا ہے،بلاول

سپریم کورٹ نےذمہ داری الیکشن کمیشن کےکندھوں پرڈال دی ،فردوس عاشق اعوان

سپریم کورٹ نےذمہ داری الیکشن کمیشن کےکندھوں پرڈال دی ،فردوس عاشق اعوان

 الیکشن کمیشن کو قابل شناخت بیلٹ پیپرز چھاپنے ہوں گے، اٹارنی جنرل

الیکشن کمیشن کو قابل شناخت بیلٹ پیپرز چھاپنے ہوں گے، اٹارنی جنرل

 شفاف و آزادانہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کیساتھ تعاون ضروری ہے،لطیف کھوسہ

شفاف و آزادانہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کیساتھ تعاون ضروری ہے،لطیف کھوسہ

ہنگو:مکان کی چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق ،3زخمی

ہنگو:مکان کی چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق ،3زخمی

سپریم کورٹ نے سینٹ الیکشن خفیہ کرانے کی رائے دی،شبلی فرازنوکری کر نے پر مجبور ہیں،مریم اورنگزیب

سپریم کورٹ نے سینٹ الیکشن خفیہ کرانے کی رائے دی،شبلی فرازنوکری کر نے پر مجبور ہیں،مریم اورنگزیب

سپریم کورٹ نےسینیٹ الیکشن میں شفافیت کیلئے زبردست فیصلہ دیا ،فیصل جاوید

سپریم کورٹ نےسینیٹ الیکشن میں شفافیت کیلئے زبردست فیصلہ دیا ،فیصل جاوید

سپریم کورٹ نے ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی کا موقف تسلیم کرلیا ،فواد چوہدری

سپریم کورٹ نے ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی کا موقف تسلیم کرلیا ،فواد چوہدری

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سینیٹ الیکشن دلچسپ ہونگے،شیخ رشید

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سینیٹ الیکشن دلچسپ ہونگے،شیخ رشید

سپریم کوٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،شبلی فراز

سپریم کوٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،شبلی فراز

وزیراعظم وزراء کی کارکردگی سے ناخوش : وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان

وزیراعظم وزراء کی کارکردگی سے ناخوش : وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان

نامور اداکار اعجاز درانی انتقال کر گئے

نامور اداکار اعجاز درانی انتقال کر گئے