09:17 pm
آئی فون 14سیریز کے فونز میں کون کونسی خصوصیات ہوں گی ،تفصیلات سامنے آگئیں

آئی فون 14سیریز کے فونز میں کون کونسی خصوصیات ہوں گی ،تفصیلات سامنے آگئیں

09:17 pm

آئی فون اسی سال اپنی 14سیریز متعارف کرانے جارہا ہے ۔جوں جوں آئی فون 14سیریز کی لانچ قریب آرہی ہے لوگوں کی دلچسپی اس میں بڑھتی جارہی ہے ،توقع کی جارہی ہے کہ اکتوبر 2022کے آخر تک آئی فون 14متعارف کرایا جائیگااور اس میں پہلے کی نسبت کافی تبدیلیا ں کی گئی ہیں ۔سب سے پہلے تو آئی فون 14کے ڈسپلے پر توجہ دی جارہی ہے 5.4 انچ کے آئی فون منی ختم کئے جارہے
ہیں کیوں کہ یہ صارفین میں غیر مقبول رہے اس مرتبہ آئی فون بڑے ڈسپلے کے فون پر توجہ دے رہا ہے ،لیک ہونیوالی معلومات کے مطابق آئی فون 14اور14 پروکا ڈسپلے سائز 6.1 انچ رکھا جارہا ہے جبکہ 14پرومیکس کا سائز 6.7 انچ متوقع ہے ۔ اس سال آئی فون 14 میکس آئی فون 13 منی کی جگہ لے گا جس کی قیمت گزشتہ سال کے ماڈل سے 200 ڈالرز زیادہ ہوسکتی ہے۔آئی فون 14 اس سیریز کا واحد فون ہوگا جس کی قیمت میں گزشتہ سال کے ماڈل کی طرح 799 ڈالرز ہوسکتی ہے۔آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس 2017 کے بعد اولین آئی فونز ہوں گے جن میں سیلفی کیمرے کے لیے نوچ ڈیزائن نہیں دیا جائے گا۔اس بار پرو ماڈلز میں سیلفی کیمرے پنچ ہول ڈیزائن میں دیئے جائیں گے۔چاروں فونز میں نئے اے 16 بائیونک پراسیسر دیئے جانے کا امکان ہے۔آئی فون 14 سیریز کے پرو ماڈلز کے بیک پر مین کیمرے کو 48 میگا پکسل کیمرے سے اپ گریڈ کیا جائے گا جن میں زوم فنکشنز بھی بہتر کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق اس بار صارفین کو انہیں خریدنے کے لیے زیادہ خرچہ کرنا ہوگا،ایپل کے آئی فون 14 سیریز کے فونز کی قیمتیں گزشتہ سال کے ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ ہوں گی۔رپورٹ کے مطابق آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس کی قیمتوں میں 100 ڈالرز کا اضافہ ہوگا اور وہ بالترتیب 1099 اور 1199 ڈالرز میں دستیاب ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی