08:06 pm
جدید ٹیکنالوجی سے عام شرٹ وائرلیس چارجر میں تبدیل

تصویر میں دکھائی دینے والا ایک عام سویٹر ہے لیکن ٹیکنالوجی نے اسے خاص بنادیا ہے۔ اس پر لگے بلپ اسی سویٹر کی وجہ سے روشن ہے جس کے اندر مائع دھات کی باریک نلکیاں لگی ہوئی ہیں۔ ساتھ میں نرم کوائل نصب ہے جو وائرلیس (کسی تار کے بغیر) چھوٹے آلات چارج کرسکتی ہے۔اگرچہ وائرلیس چارچنگ تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور آئی فون کے کئی ماڈل اس کے اہل بھی ہیں
لیکن وائرلیس چارجر لباس اور کپڑے اتنے عام نہیں۔ اسے ٹوکیو یونیورسٹی سے وابستہ نوجوان سائنسداں ریو تاکاہاشی اور ان کی ٹیم نے بنایا ہے۔فی الحال وہ جامعہ میں پی ایچ ڈی الیکٹرونکس انجینیئرنگ کے طالبعلم ہیں اور اس سے قبل ایسی ہی حیرت انگیز ایجادات کرچکے ہیں۔ وائرلیس پاور، وائرلیس سینسر اور ڈجیٹل لباس ان کے پسندیدہ موضوعات ہیں۔اس ایجاد کا دل و دماغ دھاتی مائع کی ٹیوب اور ایک خاص کوائل ہے جسے مینڈر کوائل پلس کا نام دیا گیا ہے۔ انہوں نے سویٹر اور شرٹ کے اندر باریک نلکیاں سی کر لگائی ہیں۔ چلتے دوران حرکت سے ان میں چارج پیدا ہوتا ہے جو کوائل سے بدن کے اردگرد ایک برقناطیسی (الیکٹرومیگنیٹک) میدان بناتا ہے۔ اس کے پاس چھوٹے بلب، طبی آلات، سینسر اور یہاں تک کہ اسمارٹ فون بھی چارج کئے جاسکتے ہیں۔یوں توقع ہے کہ اس طرح چارجنگ کو ایک نئے معنی ملیں گے جس سے بار بار چارجنگ اور آلات میں بجلی کی کمی کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوسکتا ہے۔ مینڈر کوائل ڈی سی وولٹیج کو ضائع کئے بغیر فضا میں بکھیرتی ہے جس سے کئی ہلکے پھلکے آلات کو چلایا جاسکتا ہے۔اس ایجاد کو عملی زندگی میں آنے میں کئی برس لگ سکتے ہیں لیکن ٹیکنالوجی سے ثابت ہوتا ہے کہ اگلی نسل کے وائرلیس چارجر کس طرح کے ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا، مخالفین کی نیند یں حرام

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف