08:30 pm
آئی فون 14 کب متعارف کرایا جائے گا؟ تاریخ منظر عام پر آگئی

آئی فون 14 کب متعارف کرایا جائے گا؟ تاریخ منظر عام پر آگئی

08:30 pm

کیلیفورنیا(نیوز ڈیسک)کئی ماہ سے ایپل کے فلیگ شپ اسمارٹ فون آئی فون 14 کے فیچرز اور دیگر معاملات کے حوالے سے خبریں لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے جو خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ تازہ ترین لیک میں آئی فون 14 کی لانچنگ تقریب کی تاریخ کے متعلق بتایا گیا ہے۔
ایپل کے معاملات پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایپل آئی فون کا 14 واں ایڈیشن اس سال ستمبر کی 13 ویں تاریخ کو لانچ کیا جائے گا۔ویب سائٹ نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر کیوپیٹینو میں قائم یہ کمپنی اپنی تمام تقاریب منگل کے دن منعقد کرتی ہے۔گزشتہ آئی فون لانچز کو دیکھا جائے تو ان کی لانچنگ کی تقریبات عموماً ستمبر کے وسط میں کسی منگل کوئی منعقد کی گئیں تھیں، جس کا مطلب ہے کہ اس سال یہ تقریب 13 ستمبر کو متوقع ہے۔ایپل کی جانب سے ماضی میں آئی فون کی لانچنگ تقریبات عموماً ایپل ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی گئیں لیکن کووڈ-19 کی عالمی وباء کے دوران کمپنی کو یہ تقریب آن لائن منعقد کرنے پر زور دیا گیا۔ویب سائٹ کے مطابق فی الحال یہ بات واضح نہیں کہ اس سال ایپل یہ تقریب آن لائن منعقد کرے گا یا شرکاء بذاتِ خود اس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ایپل اس معاملے میں کوئی فیصلہ جلد بازی میں نہیں لینا چاہتا کہ حال میں بڑھتے کووڈ کیسز کے سبب اپنے فیصلے کو واپس لینا پڑے۔ لہٰذا کمپنی اس بات کا فیصلہ تقریب منعقد ہونے سے تھوڑا عرصہ پہلے کرے گی۔واضح رہے ایپل کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایونٹ میں ایپل ممکنہ طور پر چار نئے آئی فونز لانچ کرے گا۔ ان آئی فونز میں آئی فون 14، آئی فون 14 میکس، آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس شامل ہیں۔رپورٹ میں آئی فون پرو اور آئی فون پرو میکس کو ’حقیقی گیم چینجر‘ قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر