08:01 pm
وہ غلطیاں جو آپ کے اسمارٹ فونز کو برباد کر سکتی ہیں، جانیں

وہ غلطیاں جو آپ کے اسمارٹ فونز کو برباد کر سکتی ہیں، جانیں

08:01 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسمارٹ فونز ہماری زندگیوں کا ایک لازمی حصہ
بن چکے، صبح بیدار ہونے سے لے کر دوستوں، خاندان اور ساتھیوں سے جوڑے رکھنے اور آپ کی قیمتی یادوں کو محفوظ کرنے تک سب کچھ یہ موبائل ڈیوائسز ہی کرتے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ صارفین اس ‘زندگی بدلنے والے’ ڈیوائس کو زیادہ سے زیادہ دیر تک آسانی سے چلانا چاہتے ہیں،اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے صارفین کو روزمرہ کی کچھ ایسی عادات کو جاننا اور ان سے بچنا چاہیے جو فون کی عمر کو متاثر کرتی ہیں۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے صارفین کو روزمرہ کی کچھ ایسی عادات کو جاننا اور ان سے بچنا چاہیے جو فون کی عمر کو متاثر کرتی ہیں۔یہاں ہم اسمارٹ فون کے حوالے سے کی جانے والی سب سے عام اور بڑی غلطیوں کی نشاندہی کرنے جارہے ہیں۔غلط چارجر کا استعمال: اکثر صارفین کو یہ غلط فہمی ہے کہ تمام چارجرز ایک جیسے ہوتے ہیں، ان کے خیال میں کوئی بھی چارجر اس وقت تک ٹھیک کام کرے گا جب تک کہ کیبل کا کنیکٹر ان کے فون میں فٹ ہوجائے۔حقیقت یہ ہے کہ سستے چارجرز نہ صرف آگ اور شارٹ سرکٹ کا خطرہ پیدا کرتے ہیں، بلکہ آپ کے اسمارٹ فون کی عمر کو مختصر اور طویل مدتی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ گوگل پلے اسٹور کے علاوہ دیگر ذرائع سے ایپس ڈاؤن لوڈکرنا: ماہرین ان آفیشل ذرائع اور تھرڈ پارٹی ایپ اسٹورز سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ ان ذرائع سے ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کرنے سے ڈیوائسز میں میلویئر اور نقصان دہ ایپس بھی ڈاؤن لوڈ ہوسکتی ہیں، یہ نقصان دہ ایپس ڈیوائسز کو وائرس اور اسپائی ویئر سے متاثر کر سکتی ہیں جو صارفین کی ذاتی معلومات، پاس ورڈز اور یہاں تک کہ بینکنگ کی تفصیلات بھی چرا سکتی ہیں۔اینڈرائید او ایس اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس ڈاؤن لوڈ نہ کرنا: موبائل برانڈز باقاعدگی سے موبائل اینڈرائید او ایس کے لیے سافٹ ویئر کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اپ ڈیٹس کا اشتراک کرتے رہتے ہیں،اگرچہ ان میں سے کچھ اہم ہیں کیونکہ وہ آپ کی ڈیوائس میں نئی خصوصیات اور ڈیزائن لاتی ہیں، دیگر سیکیورٹی اپ ڈیٹس ہیں جو فون کو بدنیتی پر مبنی ایپس اور اسی طرح کے دیگر خطرات سے بچاتی ہیںعوامی وائی فائی نیٹ ورکس کا استعمال: عوامی وائی فائی نیٹ ورکس سستے اور رسائی میں آسان ہیں، تاہم، یہ نیٹ ورکس ایک بڑا سیکیورٹی رسک ہو سکتے ہیں، ہیکرز اور برے عناصر جو ان نیٹ ورکس سے بھی جڑے ہوئے ہیں عوامی وائی فائی نیٹ ورکس پر بھیجی گئی معلومات کو آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔اینڈرائیڈ فون پر پرانی ایپس کا استعمال: کچھ صارفین ان نوٹیفیکیشنز کو ناپسند کر سکتے ہیں جو انہیں بتاتی ہیں کہ مخصوص ایپس کے لیے ایک نئی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ دستیاب ہے، یاد رکھیں کہ یہ اپ ڈیٹس بہت اہم ہیں اور ان کو نظر انداز کرنے سے آپ کے آلات میلویئر حملوں کا شکار ہو سکتے ہیں، یہ اپ ڈیٹس کچھ ایسے بگز بھی ٹھیک کرتی ہیں جو آپ کے ہینڈ سیٹ کی خرابی کا سبب بن سکتے ہیں یا آہستہ کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ڈیوائس کو جیل بریک یا روٹنگ کرنا: آپ کے آئی او ایس یا اینڈرائیڈ ڈیوائسز کو بالترتیب جیل بریک کرنا اور روٹ کرنا غیر قانونی نہیں ہے، تاہم ان کے اسٹاک کی اسکن پر چلنے والے ڈیوائس میں زیادہ حفاظتی تحفظات ہوتے ہیں جو صارفین کو فون کے آپریٹنگ سسٹم کے کچھ اہم حصوں تک رسائی سے روکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

گوگل کا نئے برس گوگل پوڈکاسٹ ایپ بند کرنے کا اعلان

گوگل کا نئے برس گوگل پوڈکاسٹ ایپ بند کرنے کا اعلان

نگراں حکومت مستونگ دھماکے کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کرے،صادق سنجرانی

نگراں حکومت مستونگ دھماکے کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کرے،صادق سنجرانی

آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی: ماہر امراض چشم

آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی: ماہر امراض چشم

نواز شریف کو کام کرنے دیا جائےتوملک سےمسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہوجائیں گے: رانا ثناء اللہ

نواز شریف کو کام کرنے دیا جائےتوملک سےمسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہوجائیں گے: رانا ثناء اللہ

مہنگائی سے نجات صرف نواز شریف دلاسکتے ہیں، مریم نواز

مہنگائی سے نجات صرف نواز شریف دلاسکتے ہیں، مریم نواز

نگران وزیراعظم سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا رابطہ ،دہشتگردی واقعات کی مذمت

نگران وزیراعظم سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا رابطہ ،دہشتگردی واقعات کی مذمت

ایشین گیمز ، پاکستانی ایتھلیٹکس گوہر شہباز نےسیمی فائنل  جگہ بنا لی

ایشین گیمز ، پاکستانی ایتھلیٹکس گوہر شہباز نےسیمی فائنل جگہ بنا لی

میاں نواز شریف  وطن   واپس آئیں گے  یا نہیں ،ن لیگ گو مگو صورتحال کا شکار  گئی

میاں نواز شریف وطن واپس آئیں گے یا نہیں ،ن لیگ گو مگو صورتحال کا شکار گئی

سائفر کیس، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی   اور شاہ محمود قریشی کو سزا دینے کی استدعا

سائفر کیس، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا دینے کی استدعا

سانحہ مستونگ ،ڈی ایس پی انور گشکوری سمیت 51 افراد جاں بحق،60 سے زائد زخمی

سانحہ مستونگ ،ڈی ایس پی انور گشکوری سمیت 51 افراد جاں بحق،60 سے زائد زخمی

سانحہ مستونگ ، بلوچستان   میں تین روزہ سوگ کااعلان

سانحہ مستونگ ، بلوچستان میں تین روزہ سوگ کااعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

امریکی   موقف میں  تبدیلی نہیں آئی،پاکستان  منصفانہ الیکشن کی حمایت   کرتے ہیں ، میتھیو ملر

امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی،پاکستان منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ، میتھیو ملر