10:58 pm
پنجاب حکومت کا فری انٹرنیٹ سروس پھر سے بحال کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا فری انٹرنیٹ سروس پھر سے بحال کرنے کا اعلان

10:58 pm


 پنجاب حکومت نے فری انٹرنیٹ سروس پھر سے بحال کرنے کا اعلان کردیا، 5 اضلاع میں فری وائی فائی سروس دوبارہ بحال کی جائے گی،ان اضلاع میں لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی،ملتان اور بہاولپور شامل ہیں۔ سماء نیوز مطابق پنجاب حکومت نے پانچ اضلاع میں فری انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت 5 اضلاع لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی،ملتان اور 
بہاولپور میں فری وائی فائی سروس دوبارہ بحال کی جائے گی۔ جی این این نیوز کے مطابق ترجمان پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا کہنا ہےکہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کو منصوبے پر کام شروع کرنے کی ہدایات مل گئی ہیں۔ جس کے باعث منصوبے پر کام کاآغاز جلد کر دیا جائے گا۔دوسری جانب 20 مئی کو قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ حکومت ملک میں 5 جی ٹیکنالوجی شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ جمعہ کو وقفہ سوالات کے دور ان کابینہ ڈویژن نے تحریری جواب میں بتایاکہ حکومت ملک میں 5 جی ٹیکنالوجی شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ بتایاگیاکہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ، پی ٹی اے سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری دیدی۔ کابینہ ڈویژن نے کہا کہ 5 جی ٹیکنالوجی کیلئے کوئی مشاورتی خدمات حاصل نہیں کی گئیں، پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 19 کروڑ34 لاکھ ہوگئی۔ اسی طرح قومی اسمبلی کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے بتایا گیا کہ اس وقت ملک کے 89 فیصد حصہ میں فور جی ٹیکنالوجی فراہم کی جارہی ہے، آئندہ چھ ماہ تک ملک بھر میں فور جی ٹیکنالوجی کا نیٹ ورک مکمل کرلیا جائے گا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ کے سوال کے جواب میں وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت نے فور جی کی سہولت کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت 89 فیصد حصہ میں فور جی کی سہولت موجود ہے۔ پہلے کمپنی کے ساتھ ضلع اور تحصیل ہیڈ کوارٹر کی سطح پر فور جی کی سہولت کی فراہمی کی سہولت کا معاہدہ 15 سال کا تھا۔ ملک کا ابھی تک 11 فیصد حصہ فور جی سے محروم ہے۔ ڈاکٹر درشن کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ چھ ماہ تک ملک کے ہر حصہ تک فور جی کی سہولت فراہم کردی جائے گی تاہم سٹریٹجک لحاظ سے جہاں جہاں پابندی ہوگی وہاں یہ فراہم نہیں کی جائے گی۔ تحریری جواب میں بتایا گیا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن اور پی ٹی اے نے دیگر فریقین کی مشاورت سے فائیو جی ٹیکنالوجی کے لئے پالیسی گائیڈ لائنز کو حتمی شکل دے دی تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی مشاورتی خدمات حاصل نہیں کی گئیں۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر