09:08 pm
دنیا کی پہلی الیکٹرک سولر گاڑی تیار، قیمت کیا ہوگی؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکٹرک گاڑیوں پر آج کل بہت کام ہورہا ہے مگر بہت
جلد آپ سورج کی روشنی پر دوڑنے والی کار کو بھی استعمال کرسکیں گے۔نیدرلینڈ کی ایک کمپنی کی جانب سے دنیا کی پہلی سولر الیکٹرک گاڑی صارفین کو فراہم کرنے کا سلسلہ جلد شروع کیا جارہا ہے۔لائٹ ائیر نامی کمپنی 2016 میں قائم ہوئی تھی اور اس نے سولر پینل پر چلنے والی 949 گاڑیوں کو تیار کیا ہے جس میں 60 کلو واٹ کی الیکٹرک موٹر بھی نصب ہے۔یہ سولر پینل گاڑی کی چھت اور دروازوں پر لگے ہوئے ہیں۔کمپنی کے سی ای او لیکس ہوفسلوٹ نے بتایا کہ الیکٹرک گاڑیاں درست سمت کی جانب ایک قدم ضرور ہے مگر ان کے لیے بجلی پر انحصار کرنا پڑتا ہے اور یہ بجلی خام ایندھن سے تیار ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سورج کے ذریعے آپ اپنی گاڑی کو دن میں کسی بھی وقت چارج کرسکتے ہیں۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ گاڑی سولر اور الیکٹرک بیٹری کی بدولت سنگل چارج پر 700 کلومیٹر سے زیادہ سفر کرسکتی ہے۔لائٹ ائیر ماڈل 0 نامی ماڈل کی قیمت ڈھائی لاکھ یورو (5 کروڑ 35 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور یہ گاڑی آئندہ چند ہفتوں میں یورپ میں صارفین کو دستیاب ہوگی۔مگر یہ کمپنی ایک کم قیمت ماڈل کو تیار کرنے کی منصوبہ بندی بھی کررہی ہے جس کی قیمت 30 ہزار یورو (64 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔اس گاڑی کی پروڈکشن 2024 کے آخر یا 2025 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں

شیخ رشید گرفتاری،صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں, وفاقی وزیر داخلہ

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا

عظمیٰ بخاری کوبڑا جھٹکا ، عظمیٰ کاردار کو مسلم لیگ ن میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

شیخ رشید کی گرفتاری پر عمران خان برہم، الیکشن کمیشن کے کردار پر سوال اٹھادیا

شیخ رشید تھانہ سیکرٹریٹ منتقل، گرفتاری کے بعد اہم بیان سامنےآگیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

متحدہ عرب امارات  کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید