07:53 pm
ہماراایساکوئی ارادہ نہیں۔۔چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے بڑااعلان کردیا

ہماراایساکوئی ارادہ نہیں۔۔چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے بڑااعلان کردیا

07:53 pm

فیس بک کی جانب سے ٹک ٹاک کو حریف سمجھ کر اس کی طرح بننے کی کوشش کی جارہی ہے مگر چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ اپنے حریف سوشل نیٹ ورک کی طرح بننے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ٹک ٹاک کے گلوبل بزنس سلوشن کے صدر بلیک چانڈل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فیس بک ایک سوشل پلیٹ فارم ہے، انہوں نے اپنے تمام
الگورتھم سوشل گراف پر تیار کیے ہیں، یہی ان کی بنیاد ہے، مگر ہمارا ماڈل یہ نہیں، ہم ایک تفریحی پلیٹ فارم ہیں اور دونوں کمپنیوں میں یہ بہت بڑا فرق ہے۔ٹک ٹاک عہدیدار کی سوشل گراف سے مراد وہ ڈیٹا ہے جو انفرادی طور پر لوگوں کے درمیان تعلقات کو ٹریک کرنے کے لیے اکٹھا کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیس بک ایک سوشل پلیٹ فارم ہے اور ہم ایک انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم ہیں۔بلیک چانڈل فیس بک میں 12 سال تک کام کرتے رہے ہیں اور 2019 میں ٹک ٹاک کا حصہ بنے۔انہوں نے کہا کہ فیس بک میں کام کرنے کے تجربے کے باعث انہیں اندازہ ہے کہ موجودہ جنگ میں کامیابی ٹک ٹاک کے نام رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ گوگل پلس کے قیام کے بعد فیس بک میں وار رومز قائم کیے گئے تھے، مگر وقت کے ساتھ یہ واضح ہوگیا کہ گوگل پلس ناکام ہوچکا ہے، کیونکہ گوگل کی بنیادی خاصیت سرچ ہے جبکہ سوشل پلیٹ فارم کے حوالے سے فیس بک کا کوئی مقابلہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا 'میں اب دوبارہ یہی دیکھ رہا ہوں، ہم ٹک ٹاک میں لوگوں کو ثقافتی اقدار پر مبنی تفریح فراہم کرنے کے حوالے سے بہت اچھے ہیں، جو فیس بک میں اس وقت تک ممکن نہیں جب تک وہ کمپنی مکمل طور پر اپنی بنیاد کو بدل نہ دے، اور مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

گوگل کا نئے برس گوگل پوڈکاسٹ ایپ بند کرنے کا اعلان

گوگل کا نئے برس گوگل پوڈکاسٹ ایپ بند کرنے کا اعلان

نگراں حکومت مستونگ دھماکے کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کرے،صادق سنجرانی

نگراں حکومت مستونگ دھماکے کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کرے،صادق سنجرانی

آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی: ماہر امراض چشم

آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی: ماہر امراض چشم

نواز شریف کو کام کرنے دیا جائےتوملک سےمسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہوجائیں گے: رانا ثناء اللہ

نواز شریف کو کام کرنے دیا جائےتوملک سےمسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہوجائیں گے: رانا ثناء اللہ

مہنگائی سے نجات صرف نواز شریف دلاسکتے ہیں، مریم نواز

مہنگائی سے نجات صرف نواز شریف دلاسکتے ہیں، مریم نواز

نگران وزیراعظم سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا رابطہ ،دہشتگردی واقعات کی مذمت

نگران وزیراعظم سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا رابطہ ،دہشتگردی واقعات کی مذمت

ایشین گیمز ، پاکستانی ایتھلیٹکس گوہر شہباز نےسیمی فائنل  جگہ بنا لی

ایشین گیمز ، پاکستانی ایتھلیٹکس گوہر شہباز نےسیمی فائنل جگہ بنا لی

میاں نواز شریف  وطن   واپس آئیں گے  یا نہیں ،ن لیگ گو مگو صورتحال کا شکار  گئی

میاں نواز شریف وطن واپس آئیں گے یا نہیں ،ن لیگ گو مگو صورتحال کا شکار گئی

سائفر کیس، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی   اور شاہ محمود قریشی کو سزا دینے کی استدعا

سائفر کیس، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا دینے کی استدعا

سانحہ مستونگ ،ڈی ایس پی انور گشکوری سمیت 51 افراد جاں بحق،60 سے زائد زخمی

سانحہ مستونگ ،ڈی ایس پی انور گشکوری سمیت 51 افراد جاں بحق،60 سے زائد زخمی

سانحہ مستونگ ، بلوچستان   میں تین روزہ سوگ کااعلان

سانحہ مستونگ ، بلوچستان میں تین روزہ سوگ کااعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

امریکی   موقف میں  تبدیلی نہیں آئی،پاکستان  منصفانہ الیکشن کی حمایت   کرتے ہیں ، میتھیو ملر

امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی،پاکستان منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ، میتھیو ملر