02:44 pm
سمارٹ فونز کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

سمارٹ فونز کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

02:44 pm

اسلا م آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے موبائل فونز کی درآمد پر پابندی واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے احکامات رواں ہفتے جاری ہونے کی توقع ہے۔وفاقی حکومت نے زرمبادلہ کے
ذخائر کو سنبھالا دینے کے لئے مختلف اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کی تھی تاہم وزارت صنعت و پیداوار،کابینہ سیکرٹریٹ اور کسٹم کی جانب سے سفارش کی گئی تھی کہ موبائل فون کی درآمد سے کروڑوں روپے کی ٹیکس وصولی ہوتی ہے لہذا موبائل فون کی درآمد پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ کیا جائے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں 9 لاکھ 40 ہزار اور گزشتہ سال 2021 میں ایک کروڑ 2 لاکھ 60 ہزار موبائل فون درآمد کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کے لیے قیمتی زرمبادلہ کے ذخائر کو بچاتے ہوئے مقامی اور غیر ملکی موبائل کمپنیوں کی پیداوار نے نہ صرف موبائل آلات کی درآمدات کو پیچھے چھوڑ دیا بلکہ مقامی آبادی کے لیے 22,000 سے زائد ملازمتیں بھی پیدا کی ہیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق جنوری اور مئی 2022 کے درمیان پاکستان میں کم از کم 12.41 ملین موبائل فونز اسمبل / تیار کیے گئے، جبکہ صرف 0.94 ملین ڈیوائسز درآمد کی گئیں۔ ان میں سے 5.42 ملین اسمارٹ فونز ہیں جبکہ 6.99 ملین ٹو جی فونز ہیں۔چین کی موبائل مینوفیکچرنگ کمپنیاں پاکستان کو فون کی درآمدات کے مقابلے میں مقامی مینوفیکچرنگ بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔جنوری اور مئی 2022 کے درمیان چین کا آئی ٹیل1.6 ملین ڈیوائسز کے ساتھ سرفہرست ہے جس کے بعد چینی کمپنیاں ویو یو،وی جی او ٹیل اورانفلکس بالترتیب 1.32 ملین، 1.26 ملین، اور 1.05 ملین کے ساتھ ہیں۔چین کی ٹیکنو نے جنوری سے مئی 2022 تک پاکستان میں 0.71 ملین فونز تیار/اسمبل کیے ہیں جبکہ اوپو نے پاکستان میں 0.72 ملین فونز تیار/اسمبل کیے ہیں۔جنوبی کوریا کے سام سنگ اور فن لینڈ کے نوکیا نے بالترتیب 0.94 ملین اور 0.80 ملین فونز تیار/اسمبل کیے ہیں۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2021 میں پاکستان نے 10.26 ملین درآمدات کے مقابلے میں مقامی طور پر 24.66 ملین فونز تیار/اسمبل کیے تھے۔

تازہ ترین خبریں

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

4 بہنوں کی  عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

4 بہنوں کی عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی