06:06 pm
ٹوئٹر انجینئر کوایلون مسک سے بحث کرنامہنگاپڑ گیا،زندگی کابڑاجھٹکالگ گیا

ٹوئٹر انجینئر کوایلون مسک سے بحث کرنامہنگاپڑ گیا،زندگی کابڑاجھٹکالگ گیا

06:06 pm

نیو یارک(نیوز ڈیسک)دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر کے ایک 
انجینئر کو سوشل میڈیا نیٹ ورک پر ان سے بحث کرنے پر نوکری سے برطرف کردیا۔دی ورج کی رپورٹ کے مطابق ایرک Frohnhoefer نامی انجینئر کو ٹوئٹر کے نئے سی ای او نے عوامی سطح پر ان سے بحث کرنے پر نوکری سے نکالا۔یہ تنازع 13 نومبر کو اس وقت شروع ہوا جب ایلون مسک نے ایک ٹوئٹ میں معذرت کرتے ہوئے کہا کہ متعدد ممالک میں ٹوئٹر بہت سست روی سے کام کررہا ہے اور ان کے مطابق اس کی وجہ کوڈنگ ٹھیک نہ ہونا ہے۔اس ٹوئٹ پر انجینئر کی جانب سے جواب دیا گیا کہ وہ ٹوئٹر کی اینڈرائیڈ ایپ پر 6 سال سے کام کررہے ہیں اور وہ کہہ سکتے ہیں کہ ایلون مسک کی بات غلط ہے۔انجینئر کا کہنا تھا کہ اینڈرائیڈ ایپ کی پرفارمنس بہتر بنانے کی گنجائش موجود ہے مگر ایلون مسک کی جانب سے بتائی گئی وجہ درست نہیں۔ایرک Frohnhoefer نے کہا کہ مسائل کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ایپ میں متعدد ایسے فیچرز بھر دیے گئے ہیں جن کو بہت کم افراد استعمال کرتے ہیں۔اس کے بعد یہ بحث بڑھتی گئی اور اینڈرائیڈ ایپ سے ہٹ کر دیگر معاملات زیربحث آگئے۔بعد ازاں ایک صارف کی جانب سے انجینئر کے رویے کے سوال پر ایلون مسک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسے برطرف کردیا گیا ہے۔اس ٹوئٹ کو اب ڈیلیٹ کردیا گیا ہے اور انجینئر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بحث کے 5 گھنٹے بعد کمپنی نے ان کے کمپیوٹر کو لاک کردیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے برطرف کیے جانے پر کوئی رسمی اطلاع نہیں دی گئی۔خیال رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر کے آخر میں ٹوئٹر کو خریدا تھا اور اس کے بعد سینکڑوں ملازمین کو فارغ کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی