02:08 pm
ایلون مسک کاآئی فونز تیار کرنے والی کمپنی ایپل کے خلاف جنگ کا اعلان ۔۔۔بڑی خبر سامنے آ گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک )ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کرنے کے ایک ماہ بعد ایلون مسک کمپنی کے بیشتر
ملازمین کو فارغ اور پابندی کے شکار اکاؤنٹس کو بحال کرچکے ہیں۔اب وہ آئی فونز تیار کرنے والی کمپنی ایپل کے خلاف جنگ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی نے 28 نومبر کو ٹوئٹس میں ایپل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ فون کمپنی نے ٹوئٹر کے لیے اپنے اشتہارات ختم کردیے ہیں اور سوشل نیٹ ورک کو ایپ اسٹور سے باہر نکالنے کی دھمکی دی ہے۔انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایپل کو آزادی رائے سے نفرت ہے جبکہ ایپ اسٹور فیس پر بھی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ ایپل کی جانب سے ٹوئٹر کو ایپ اسٹور سے ہٹانے کی دھمکی کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ایپل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔البتہ کمپنی ذرائع نے تصدیق کی کہ ایپل نے ٹوئٹر کو دیے جانے والے اشتہارات روک لیے ہیں۔ایلون مسک نے ایک میم بھی ٹوئٹ کی جس میں عندیہ دیا گیا تھا کہ وہ ایپ اسٹور کے 30 فیصد کمیشن کی بجائے جنگ کو ترجیح دیں گے۔ایپل کی جانب سے اشتہارات کے لیے ٹوئٹر پر زیادہ انحصار کیا جاتا ہے کیونکہ یہ کمپنی فیس بک کو اشتہارات نہیں دیتی۔ٹوئٹر کی ملکیت ایلون مسک کے جانے کے بعد سے متعدد کمپنیوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اشتہارات کو روک دیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایلون مسک نے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ اگر ٹوئٹر کو ایپل اور گوگل کے ایپ اسٹورز سے ہٹایا گیا تو وہ ایک متبادل اسمارٹ فون کو تیار کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

کہاں بارش  اور کہاں موسم  خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات نے  خوشخبری دیدی

شہباز شریف لاہور پہنچ گئے ، نوازشریف 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گے ، اہم اعلان

الیکشن کمیشن  نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی

نگران  وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے  ، اہم ملاقاتیں متوقع

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

آشوب چشم  کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر  کے سکولوں میں  ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

نواز شریف کا 3  اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج