04:08 pm
مجھے قتل کئے جانے کا خطرہ ہے۔۔۔ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے دعویٰ کر دیا 

مجھے قتل کئے جانے کا خطرہ ہے۔۔۔ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے دعویٰ کر دیا 

04:08 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک )ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساتھ کچھ برا ہونے یا قتل کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔ٹوئٹر اسپیسز میں
آڈیو چیٹ کے دوران ایلون مسک نے یہ خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ کسی اوپن ائیر کار پریڈ کا حصہ نہیں بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ 'میرے ساتھ کچھ برا ہونے یا مجھ پر فائرنگ کا خطرہ بہت زیادہ ہے، اگر آپ کی خواہش ہو توٍ کسی کو بھی مارنا ناممکن نہیں۔ توقع ہے کہ میرے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوگا مگر اس طرح کے خطرات موجود ہیں۔اس موقع پر انہوں نے آزادی رائے کے حق اور ٹوئٹر کے لیے اپنے مستقبل کے منصوبوں پر بھی بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا مستقبل چاہتے ہیں جہاں ہمیں دبایا نہ جائے، جہاں ہماری رائے کو دبایا نہ جائے اور ہم بغیر کسی ڈر کے اپنی بات کرسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک آپ کسی کو نقصان نہ پہنچا رہے ہوں، آپ کو اپنی بات کہنے کا حق ہونا چاہیے۔دنیا کے امیر ترین شخص نے کہا کہ انسانی تاریخ میں آزادی رائے کا حق عام نہیں تھا، تو ہمیں اس کے لیے سخت جنگ کرنا ہوگی۔انہوں نے قتل کا خدشہ اس وقت ظاہر کیا جب 2 دسمبر کو ایک صحافی کی جانب سے ٹوئٹر فائلز جاری کی گئی تھیں۔ان فائلز میں کہا گیا تھا کہ جو بائیڈن کی ٹیم نے صدارتی انتخابات سے قبل اکتوبر 2020 کو ٹوئٹر کے ملازمین کو مخصوص سیاسی مواد ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔ایلون مسک نے اس حوالے سے بتایا کہ انہوں نے صحافیوں کو ٹوئٹر کی پرانی دستاویزات تک رسائی دی تھی اور یہ اشارہ دیا کہ مزید ٹوئٹر فائلز کو بھی جاری کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا