07:36 pm
پی ٹی سی ایل نے’ٹیلی نار کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی

پی ٹی سی ایل نے’ٹیلی نار کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی

07:36 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے سیلولر کمپنی ’ٹیلی نار‘ کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پی ٹی سی ایل کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ ایک ٹیلی کام کمپنی کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ پی ٹی سی ایل کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں ٹیلی کام کمپنی
کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار ہے۔ خط کے مطابق پی ٹی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے کمپنی کو پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش کا مجاز بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نومبر 2022ءمیں ٹیلی نار انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیگوے بریکے نے کہا تھا کہ ان کا گروپ پاکستان میں اپنی کمپنی فروخت کرنے کا خواہش مند ہے۔ اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا تھا کہ ٹیلی نار گروپ ایشیاءسے نکل کر یورپی مارکیٹس پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہے۔ ٹیلی نار گروپ 9ایشیائی اور یورپی مارکیٹس میں موجود ہے تاہم اب وہ ایشیائی ممالک سے بتدریج کاروبار ختم کر رہا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے تھائی لینڈ میں اپنی کمپنی فروخت کی ہے اور اب ٹیلی نار پاکستان کو بھی فروخت کرنے جا رہے ہیں، جس کا متوقع خریدار پی ٹی سی ایل ہے۔ پروپاکستانی کے مطابق اس حوالے سے پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار میں مذاکرات بھی جاری ہیں۔ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی سی ایل کا ایک وفد ٹیلی نار کے اسلام آباد میں واقع ہیڈکوارٹرز میں بھی دیکھا گیا ہے۔اگر پی ٹی سی ایل ٹیلی نار کو خرید لیتا ہے تو ٹیلی نار اور یوفون باہم ضم ہو جائیں گی، جس سے ان کے کسٹمرز کی تعداد 7کروڑ 20لاکھ ہو جائے گی اور یہ جاز کے مقابلے میں آ جائے گی جو اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی سیلولر کمپنی ہے۔ جاز کے کسٹمرز کی تعداد 7کروڑ 40لاکھ ہے۔2008ءمیں ٹیلی نار نے یوفون سے کسٹمرز کی تعداد کے حوالے سے دوسری پوزیشن چھینی تھی اوراس کے بعد یوفون کبھی یہ پوزیشن دوبارہ حاصل نہیں کر سکی۔واضح رہے کہ ٹیلی نار گروپ اس سے قبل بھارت، میانمار اور انڈونیشیاءسے بھی اپنے آپریشنز ختم کر چکا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز