06:09 pm
ایپل کا اپنا سب سے مہنگا آئی فون متعارف کرانے پر غور

ایپل کے آئی فونز عموماً دیگر کمپنیوں کی ڈیوائسز سے زیادہ مہنگے ہوتے ہیں۔ اب یہ کمپنی آئی فون الٹرا کے نام سے سب سے مہنگے آئی فون کو متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی فون الٹرا کی قیمت آئی فون پرو اور پرو میکس ماڈلز سے زیادہ ہوگی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کا یہ نیا آئی فون2024 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل 2022 میں بلومبرگ کی
ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 15 سیریز میں الٹرا ماڈل پرو میکس کی جگہ لے گا۔ مگر نئی رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے زیادہ طاقتور اور مہنگے آئی فون ماڈل کو الگ سے متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ دنوں ایپل کے سی ای او ٹم کک نے بھی اس امکان کو مسترد نہیں کیا تھا۔ کمپنی کی سہ ماہی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ صارفین کی جانب سے بہتر ڈیوائس کے لیے زیادہ قیمت بھی ادا کی جائے گی۔ یہ تو ابھی واضح نہیں کہ آئی فون الٹرا میں کس طرح کے فیچرز موجود ہوں گے مگر رپورٹ میں خیال ظاہر کیا گیا کہ اس ماڈل میں زیادہ بہتر کیمرا سیٹ اپ، زیادہ طاقتور پراسیسر اور زیادہ بڑا ڈسپلے دیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح یہ کمپنی کا پہلا ایسا فون بھی ہو سکتا ہے جس میں چارجنگ پورٹ کو ختم کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ وائرلیس چارجنگ کو دی جائے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے پہلے ہی بہترین فیچرز پرو اور پرو میکس ماڈلز میں دیے جا رہے ہیں جن کی قیمت بھی دیگر ماڈلز سے زیادہ رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز